۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
برسی

حوزہ/قم المقدسہ میں استاد العلماء شیخ نوروز علی نجفی کی تیسری برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، برسی کی مجلس میں مرحوم کے شاگردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ حسینیہ بلتستانیہ میں استاد العلماء شیخ نوروز علی نجفی کی تیسری برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، برسی کی مجلس میں مرحوم کے شاگردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم شیخ نوروز علی نجفی خاموش طبع، مگر پر تلاطم انسان تھے: آیت اللہ سید ریاض حکیم

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین سید ریاض الحکیم نے مرحوم و مغفور شیخ نوروز علی نجفی کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور دین کی بنیادوں کے استحکام میں حوزات علمیہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

مرحوم شیخ نوروز علی نجفی خاموش طبع، مگر پر تلاطم انسان تھے: آیت اللہ سید ریاض حکیم

انہوں نے پاکستانی مدارس خصوصاً شیخ صاحب کے اس حوالے سے اہم کردار کو سراہا اور شیخ صاحب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نوجوانی سے ہی شیخ مرحوم کے نام سے آشنا تھا، کیونکہ میرے جد امجد سید محمد علی حکیم ان کا تذکرہ کرتے رہتے تھے اور پاکستانی دینی مدارس میں ان کے شاندار کردار کے حوالے ہمیں بتاتے رہتے تھے اور میری ان سے ملاقات، ایران مہاجرت کے بعد ہوئی اور اس وقت وہ میرے لیے ناآشنا نہیں تھے۔

مرحوم شیخ نوروز علی نجفی خاموش طبع، مگر پر تلاطم انسان تھے: آیت اللہ سید ریاض حکیم

سید ریاض حکیم نے مزید کہا کہ مرحوم شیخ نوروز علی نجفی میں کچھ اہم خصوصیات تھیں، جن کا میں خود چشم دید گواہ ہوں۔

انہوں نے علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک برجستہ عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ کسی قسم کی توقعات سے بالاتر ہو کر خدمات انجام دیتے تھے۔ آپ انتہائی پر تلاش اور متدین انسان تھے۔

سید ریاض حکیم نے کہا کہ بہت سارے پاکستانی علماء مرحوم شیخ نوروز کے بالواسطہ یا بلا واسطہ شاگرد ہیں۔ آپ خاموش طبع مگر پر تلاطم انسان تھے۔

مرحوم شیخ نوروز علی نجفی خاموش طبع، مگر پر تلاطم انسان تھے: آیت اللہ سید ریاض حکیم

انہوں نے پاکستان کے بزرگ عالم دین کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ مرحوم اپنے شاگردوں کی پڑھائی کے حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کرتے تھے، انہوں نے فقط تعلیم نہیں دی، بلکہ اپنے شاگردوں کی تربیت بھی کی۔ مرحوم اپنے شاگردوں کو استاد بناتے تھے۔

سید ریاض حکیم نے استاد مرحوم سمیت پاکستانی دیگر علماء کے بے لوث اور مخلصانہ کردار کو بھی سراہا۔

مرحوم شیخ نوروز علی نجفی خاموش طبع، مگر پر تلاطم انسان تھے: آیت اللہ سید ریاض حکیم

تبصرہ ارسال

You are replying to: .