۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت‌ الاسلام والمسلمین زوار حسین علوی

حوزہ / پاکستان کے شہر جنڈ میں موجود دینی مدرسہ جامعہ جعفریہ میں امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی منابت سے جشن کی ایک پر شکوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،پاکستان کے شہر جنڈ میں موجود دینی مدرسہ جامعہ جعفریہ میں امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی منابت سے جشن کی ایک پر شکوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جشن کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین زوار حسین علوی نے امام حسن مجتبی علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان کئے۔

انہوں نے کہا: امام حسن مجتبی علیه السلام کا خاندان تاریخ بشریت کا سب سے افضل خاندان ہے۔ نانا ختم رسل، خدا نے جنہیں افضل مرسلین بنایا، باپ علی ابن ابیطالب (ع) جو پیغمبر کے بعد سب سے افضل انسان ہیں اور ماں کائنات کی خواتین کی سردار خاتون کہ جن کے غضباک ہونے سے خدا غضبناک ہوتا ہے اور راضی ہونے سے خدا راضی ہوتا ہے۔

حجت الاسلام زوار علوی نے کہا: آیت تطہیر، آیت مباهله، سورہ انسان کی آیت نمبر 8 "ويطعمون الطعام على حبه مسكينا ويتیما واسیرا" اور دیگر آیات امام حسن علیہ السلام اور اہل بیت ع کی شان میں نازل ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا: امام سجاد علیہ السلام فرماتے ہیں "امام حسن علیہ السلام اپنے زمانے کے عابد ترین شخص تھے"۔ آپ نے اپنی زندگی میں 25 پا پیادہ حج کئے اور ان میں سے کچھ حج پا برہنہ کئے۔

بین الاقوامی مبلغ حجت الاسلام زوار علوی نے کہا: امام حسن مجتبی علیہ السلام کا ایک لقب "کریم اهل بیت" بھی ہے۔ آپ بہت زیادہ سخی تھے۔ روایات میں ہے کہ آپ نے طول حیات میں چند بار اپنا تمام مال اور چند بار اپنا نصف مال راه خدا میں تقسیم کر دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .