۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
عطر قرآن

حوزہ|گناہ نہ كرنے والے انسانوں ميں شيطان كے وسوسوں كا مؤثر نہ ہونا۔ دشمنان دين كے مقابلہ ميں ميدان جنگ سے گريز، ايك شيطانى لغزش ہے

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

ثُمَّ أَنزَلَ عَلَيْكُم مِّن بَعْدِ الْغَمِّ أَمَنَةً نُّعَاسًا يَغْشَىٰ طَائِفَةً مِّنكُمْ ۖ وَطَائِفَةٌ قَدْ أَهَمَّتْهُمْ أَنفُسُهُمْ يَظُنُّونَ بِاللَّهِ غَيْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِيَّةِ ۖ يَقُولُونَ هَل لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِن شَيْءٍ ۗ قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ كُلَّهُ لِلَّهِ ۗ يُخْفُونَ فِي أَنفُسِهِم مَّا لَا يُبْدُونَ لَكَ ۖ يَقُولُونَ لَوْ إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا ۖ وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ (‏155)

ترجمہ: بے شک جن لوگو ں نے دو جماعتوں کی مڈبھیڑ کے دن پیٹھ پھرائی (اس کا سبب یہ تھا) کہ ان کی بعض بدعملیوں کے نتیجہ میں جو وہ کر بیٹھے تھے شیطان نے ان کے قدم ڈگمگائے تھے اور بے شک اللہ نے انہیں معاف کر دیا۔ یقینا اللہ بڑا بخشنے والا نہایت بردبار ہے۔

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣جنگ احد كے محاذ سے بعض مسلمانوں كا بھاگنا اور پيٹھ پھيرنا
2️⃣ احد كے بعض مجاہدين كى لغزش (جنگ سے فرار)، ان ميں شيطان كے نفوذ كى وجہ سے تھي
3️⃣ احد كے بعض مجاہدين كى خودخواہى اور دنيا پرستى ان ميں شيطان كے اثر انداز ہونے اور ميدان جنگ سے ا ن كے گريز كا موجب بني
4️⃣ بعض گناہ، انسان كى گمراہى اور اسكے اندر شيطان كے نفوذ كا پيش خيمہ بنتے ہيں
5️⃣ گناہ نہ كرنے والے انسانوں ميں شيطان كے وسوسوں كا مؤثر نہ ہونا
6️⃣ دشمنان دين كے مقابلہ ميں ميدان جنگ سے گريز، ايك شيطانى لغزش ہے
7️⃣جنگ احد كے بھگوڑوں كے گناہ سے خدا كا درگذر كرنا
8️⃣ گناہوں اور لغزشوں سے خدا تعالى كا چشم پوشى اور درگذر كرنا، اسكے غفران و حلم كا پرتو ہے

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .