بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ كَفَرُوا وَقَالُوا لِإِخْوَانِهِمْ إِذَا ضَرَبُوا فِي الْأَرْضِ أَوْ كَانُوا غُزًّى لَّوْ كَانُوا عِندَنَا مَا مَاتُوا وَمَا قُتِلُوا لِيَجْعَلَ اللَّهُ ذَٰلِكَ حَسْرَةً فِي قُلُوبِهِمْ وَاللَّهُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (156)
ترجمہ: اے ایمان والو! کافروں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اپنے ان بھائی بندوں کے بارے میں کہتے ہیں جو سفر میں گئے۔ یا جہاد کے لیے نکلے (اور وہاں وفات پا گئے) کہ اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ (طبعی موت) مرتے اور نہ قتل کئے جاتے۔ یہ لوگ یہ بات اس لئے کہتے ہیں کہ خدا اسے ان کے دلوں میں رنج و حسرت کا باعث بنا دے۔ حالانکہ اللہ ہی زندہ رکھتا ہے اور مارتا ہے۔ اور تم جو کچھ بھی کرتے ہو اللہ اسے خوب دیکھ رہا ہے۔
تفســــــــیر قــــرآن:
1️⃣مومنين كيلئے نظر و سوچ اور گفتار و كردار ميں كافروں كى مشابہت سے پرہيز كرنا ضرورى ہے
2️⃣ جنگ احد ميں شكست;اسلام، پيغمبر(ص) اور مسلمانوں كے خلاف كافروں اور منافقوں كے پروپيگنڈے كى يلغار كا پيش خيمہ بني
3️⃣ تقدير الہى پر مادى عوامل كى حاكميت كا گمان، ايك كفر آميز خيال ہے
4️⃣ زندہ رہنا، كفر پيشہ ظاہرى مسلمانوں كى خواہش ہے اگر چہ يہ دين سے دفاع كے سلسلہ ميں اپنى كوتاہيوں اور تقصيروں كى تاويليں كرنے كے ساتھ ہى ہو
5️⃣ ايمانى معاشرے كيلئے دشمن كے پروپيگنڈے كى يلغار سے دينى عقائد اور معارف كا دفاع كرنا ضرورى ہے
6️⃣ موت و حيات كے بارے ميں جاہلانہ افكار (خدا كے ارادے پر مادى عوامل كا حاكم ہونا) كفر اختيار كرنے والوں كيلئے قيامت كے وقت حسرت كا موجب ہيں
7️⃣موت و حيات ہر حال ميں خدا كے قبضہ قدرت ميں ہے اور سفر يا ميدان جنگ ميں حاضر ہونا اسكى تقديركو تبديل كرنے والا نہيں ہے
8️⃣ انسانوں كے كردار پر خداوند متعال كى نظر و نظارت كى جانب توجہ، ان كو راہ خدا ميں جنگ و پيكار (پسنديدہ اعمال) پر آمادہ كرتى ہے
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران