۱۱ تیر ۱۴۰۳ |۲۴ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 1, 2024
عطر قرآن

حوزہ|خداوند متعال كى طرف سے انسان كے گناہوں كى مغفرت، خدا كى خاص رحمت سے اسكے بہرہ مند ہونے كاپيش خيمہ ہے۔ خدا كى مغفرت اور رحمت، تمام مال و ثروت اور دنياوى وسائل سے زيادہ قدروقيمت ركھتى ہے

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

وَلَئِن قُتِلْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ مُتُّمْ لَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللَّهِ وَرَحْمَةٌ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ (‏157)

ترجمہ: اور اگر تم راہِ خدا میں قتل کئے جاؤ، یا اپنی موت سے مر جاؤ، تو بے شک اللہ کی بخشش اور اس کی رحمت بہت ہی بہتر ہے اس (مال و دولت) سے جو لوگ جمع کرتے ہیں۔

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣قتل ہونا (شہادت) اور راہ خدا ميں مرنا گناہوں كى مغفرت اور خداوند متعال كى رحمت سے بہرہ ور ہونے كا موجب ہے
2️⃣ ہدف اور راستے كا الہى ہونا، انسان كے اعمال كى قدروقيمت كا معيار ہے
3️⃣ راہ خدا ميں شہادت، اسكے راستے ميں موت سے زيادہ مقام و منزلت ركھتى ہے
4️⃣ خداوند متعال جنگ احد كے جنگجو شہدا كى مغفرت كرنے والا اور انہيں اپنى رحمتيں بخشنے والا ہے
5️⃣ خداوند متعال كى طرف سے انسان كے گناہوں كى مغفرت، خدا كى خاص رحمت سے اسكے بہرہ مند ہونے كاپيش خيمہ ہے
6️⃣ خدا كى مغفرت اور رحمت، تمام مال و ثروت اور دنياوى وسائل سے زيادہ قدروقيمت ركھتى ہے
7️⃣موت و حيات كے تقدير الہى ہونے پر ايمان، اور شہادت كى اعلي قدروقيمت كى پہچان دين كے دشمنوں كے ساتھ جنگ كى طرف جانے كو آسان بناديتى ہے

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .