۹ تیر ۱۴۰۳ |۲۲ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 29, 2024
ڈاکٹر عبدالغفور راشد

حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نے السراج اسلامک ریسرچ سنٹر پاکستان میں تفسیر قرآن بیان کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ اور رشتہ عدل و انصاف کے بغیر نہیں نبھایا جا سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ معاہدہ اور رشتہ عدل و انصاف کے بغیر نہیں نبھایا جا سکتا ۔قرآنی تعلیمات کے مطابق ہر معاملے میں عدل و انصاف کی پاسداری کرنا ضرور ی ہے۔ یتیم پروری کا حکم قرآن نے دیا ہے اور اس کے لیے تمام شرعی تقاضے پورے کرنا ضروری ہے۔

السراج اسلامک ریسرچ سینٹر میں سورۂ النساء کی آیت نمبر پانچ اور چھ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یتیم لڑکوں اور لڑکیوں کے مال کی حفاظت کے لیے گارڈن کا تقرر ضروری ہے اور حکم قرآن ہے کہ یتیموں کے مال کی ان کی بلوغت تک حفاظت کی جائے ،پھر جب وہ رشد یعنی عقل و شعور کی عمر کو پہنچ جائیں تو ان کے مال کو واپس کر دو۔

انہوں نے کہا کہ گارڈین اگر غنی اور مالدار ہے تو حکم باری تعالیٰ ہے کہ یتیموں کے مال سے پرہیز کرے اور اگر فقیر اور مستحق ہے تو اجرت لے سکتا ہے مگر یہ پہلے سے طے شدہ اور دستاویزی ہونا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ گارڈین کو یتیم بچی کے بالغ ہونے پر خود سے نکاح سے گریز کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔حقوق نہیں پورے نہیں کر سکتے تو کسی اور جگہ نکاح کر لو ، تاکہ عدل و انصاف کر سکو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .