۲۹ خرداد ۱۴۰۳ |۱۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 18, 2024
المصطفی

حوزہ / المصطفی اوپن یونیورسٹی میں امام محمد باقر (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یونیورسٹی کے اساتید اور کارکنان نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام احمدی امین نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے ائمہ معصومین علیہم السلام بالخصوص امام باقر اور امام صادق علیہما السلام کی علمی میراث کا ذکر کیا اور کہا: ائمہ اطہار علیہم السلام نے معارف و علوم کا ایک خزانہ بنی نوع انسان کو فراہم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اگر کوئی بھی شخص چاہے تو زندگی بھر ان معارف و علوم سے استفادہ کر سکتا ہے۔

حجت الاسلام احمدی امین نے پیغمبر اسلام (ص) کی ایک روایت "من حفظ من أمّتی أربعین حدیثا ممّا یحتاجون إلیه من أمر دینهم بعثه اللّه یوم القیامة فقیها عالما" کو ذکر کرتے ہوئے کہا: جن علماء کرام اور بزرگان دین نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس حدیث پر عمل کیا ہے انہوں نے "چہل حدیث" جیسی کتب کو تالیف کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ان جیسی عظیم اور مفید کتب کی تالیف کوئی آسان کام نہیں اور بسا اوقات مؤلف کی پوری عمر اس جیسی کتب کی تالیف میں بیت جاتی ہے۔

مجلس عزاء کے خطیب نے کہا: ہمارے ائمہ معصومین علیہم السلام بالخصوص امام باقر اور امام صادق علیہما السلام نے معارف و علوم کا ایک خزانہ بنی نوع انسان کو فراہم کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .