۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
مجلسِ ترحیم

حوزہ/ بزرگ عالم دین خادم القرآن حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید باقر حسین نقوی مرحوم کی رسم چہلم کی مجلسِ ترحیم و تجلیل کا انعقاد مورخہ 20 جون بروز جمعرات کو ان کے آبائی وطن میں ان کی تاسیس کردہ دینی درسگاہ جامعہ باقر العلوم علی پور میں ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے بانی محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کے چھوٹے بھائی بزرگ عالم دین خادم القرآن حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید باقر حسین نقوی مرحوم کی رسم چہلم کی مجلسِ ترحیم و تجلیل کا انعقاد مورخہ 20 جون بروز جمعرات کو ان کے آبائی وطن میں ان کی تاسیس کردہ دینی درسگاہ جامعہ باقر العلوم علی پور میں ہوا، جس میں مختلف علمی مذہبی تنظیمی شخصیات خصوصاً ان کے شاگردوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ان کی دینی و قرآنی خدمات کا مفصل تذکرہ کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مولانا سید باقر حسین نقوی مرحوم نے پوری زندگی قرآن حکیم کی خدمت میں گزاری، مقررین

مجلسِ چہلم سے حجت الاسلام و المسلمین مولانا فیاض حسین اسدی، حجت الاسلام و المسلمین مولانا مؤمن حسین قمی، معروف خطیب واعظ مولانا خادم حسین گھاگھری اور حجت الاسلام و المسلمین مولانا اعجاز حسین شاکری نے خطاب کیا اور مرحوم کی علمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مولانا مؤمن حسین قمی صاحب کا کہنا تھا کہ علامہ سید باقر حسین نقوی مرحوم نے اپنی پوری زندگی قرآن حکیم کی خدمت میں گزاری اور ایک بہترین مربی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے اور با صلاحیت مدیر تھے ان میں خدمت دین کا جذبہ تھا ہمیشہ سادگی کو ترجیح دی اور ایک کثیر تعداد میں طلباء کی تربیت کی۔

مولانا سید باقر حسین نقوی مرحوم نے پوری زندگی قرآن حکیم کی خدمت میں گزاری، مقررین

مولانا خادم حسین گھاگھری نے بیان کیا استاد العلماء کے شاگردوں میں علامہ باقر نقوی اپنی مثال آپ تھے استاد العلماء جن پہ بہت زیادہ یقین رکھتے تھے وہ مولانا سید باقر حسین نقوی مرحوم تھے۔

مولانا فیاض اسدی نے اپنی تقریر میں کہا کہ استاد بزرگوار کی شفقت ان کا انداز تربیت انتہائی منفرد تھا جو نیا طالب علم آتا اسے بھرپور توجہ دیتے تاکہ بچہ علم دین کی طرف راغب ہو۔ مرحوم ہمیشہ واجبات کی ادائیگی پہ توجہ دلاتے نماز شب اور ظہرین کے نوافل پہ خصوصی توجہ ہوتی اور انہوں نے اپنی 90 سالہ پر برکت زندگی قرآن حکیم کی خدمت میں گزاری، جو کہ یقیناً آپ کے لیے نجات کا ذریعہ بنے گی۔

مولانا سید باقر حسین نقوی مرحوم نے پوری زندگی قرآن حکیم کی خدمت میں گزاری، مقررین

مولانا سید باقر حسین نقوی مرحوم نے پوری زندگی قرآن حکیم کی خدمت میں گزاری، مقررین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .