۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تصاویر / مراسم عزاداری سالار شهیدان در هیئت خادم الرضا (ع)

حوزہ / تنظیمِ خادم الرضا (ع) کے خطیب نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقطہ نظر سے دین اسلام میں سب سے افضل عمل خدا کی راہ میں محبت اور خدا کی راہ میں ہی نفرت ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کسی سے محبت بھی ہو تو خدا کی خاطر اور اگر کسی سے نفرت کرنا ہو تو وہ بھی خدا کی خاطر ہونا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تنظیمِ خادم الرضا (ع) قم کے خطیب حجت الاسلام علی زند قزوینی نے محرم الحرام کی آٹھویں شب کی مجلس عزا سے کرتے ہوئے کہا: اعمال کی اہمیت اور ان کے ایک دوسرے پر فضیلت کی درجہ بندی کرنا ہر ایک کا کام نہیں ہے مثلاً بعض لوگ کہتے ہیں کہ زیارت پر جانے کے بجائے کیوں نہ وہی خرچ غریبوں پر خرچ کرو وغیرہ اور یہ حقیقت ہے کہ ہم میں سے کوئی نہیں جانتا اور نہ ہی اس بات کا تعین کر سکتا ہے کہ کون سا عمل زیادہ ثواب والا ہے۔

انہوں نے کہا: آیت اللہ بروجردی (رح) کے زمانے میں "آہنچی داوطلب" نامی ایک امیر اور پرہیزگار شخص نے رضاکارانہ طور پر نہر قم پر ایک پل کو تعمیر کرایا تاکہ حضرت معصومہ (س) کے زائرین کو زیارت میں آسانی ہو۔ اب یہاں بھی کچھ لوگ آیت اللہ بروجردی کے پاس آئے اور ان سے کہا کہ اسے کہیں کہ وہ یہی رقم غریب اور مستحق افراد کو دے لیکن انہوں نے صراحت سے کہا کہ وہ کبھی بھی آقای آہنچی کوایسا کرنے کا نہیں کہیں گے۔

تنظیم خادم الرضا (ع) کے خطیب نے کہا: امام حسین علیہ السلام کی عزاداری پر خرچ انتہائی قابل تحسین ہے اور جو لوگ اس عظیم عبادت کے بارے میں اشکالات پیدا کرتے ہیں اور ان کو فضول سمجھتے ہیں یہ دراصل وہی لوگ ہیں جو سیاحتی ممالک کے سفر، سگریٹ، تمباکو، نشہ آور مشروبات اور پالتو جانوروں کے اخراجات وغیرہ پر سکوت کرتے حتی ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔

حجت الاسلام علی زند قزوینی نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقطہ نظر سے دین اسلام میں سب سے افضل عمل خدا کی راہ میں محبت اور خدا کی راہ میں ہی نفرت ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کسی سے محبت بھی ہو تو خدا کی خاطر اور اگر کسی سے نفرت کرنا ہو تو وہ بھی خدا کی خاطر ہونا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .