۲۲ شهریور ۱۴۰۳ |۸ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 12, 2024
نیتن یاہو

حوزہ/ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے خلاف اس حکومت کی شکست و ناکامی پر معافی مانگی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے خلاف اس حکومت کی شکست و ناکامی پر معافی مانگی ہے۔

امریکی میگزین "ٹائم" کے رپورٹر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے انٹرویو میں ان سے سوال کیا کہ کیا وہ 7 اکتوبر کے آپریشن (اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصیٰ آپریشن) کے لیے اپنی ناکامی اور شکست پر معافی مانگیں گے؟

نیتن یاہو نے جواب دیا: "میں نے کہہ دیا ہے کہ جنگ کے بعد ایک آزاد انکوائری کمیشن بنایا جائے اور مجھ سمیت سب سب سے سول و جواب کیا جائے، لیکن یہ کام جنگ کے وسط میں ایسا نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا: کیا میں اس ناکامی پر معافی مانگوں؟ بالکل مجھے مانگی مانگنی چاہئے، مجھے گہرا افسوس ہے کہ ایسا ہوا، ہمیں ہمیشہ ماضی کی طرف دیکھنا چاہئے اور اس آپریشن میں اپنی ناکامیوں سے سبق لینا چاہئے، لیکن ان حالات میں یقیناً اب ایسا کرنا غلط ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .