۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ طباطبائی

حوزہ/ علامہ سید محمد حسین طباطبائی (رح) کی چوالیسویں برسی کے موقع پر ایک کانفرنس بعنوان «حکیم الهی» منعقد ہوئی، یہ تقریب بدھ کی رات دارالقرآن یعنی علامہ طباطبائی کے بیت میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید محمد حسین طباطبائی (رح) کی چوالیسویں برسی کے موقع پر ایک کانفرنس بعنوان «حکیم الهی» منعقد ہوئی، یہ تقریب بدھ کی رات دارالقرآن یعنی علامہ طباطبائی کے بیت میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز حجت الاسلام والمسلمین عابدی کے خطاب سے ہوا، جنہوں نے علامہ طباطبائی کو ایک جامع اور بے مثال شخصیت قرار دیا اور کہا کہ ان کی فقہی، اصولی اور عرفانی خصوصیات انہیں پورے عالم اسلام میں ممتاز بناتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مصر میں ایک شخص نے تفسیر المیزان کے خلاف کتاب لکھی، لیکن اسی کتاب میں اس نے علامہ کے قرآن کریم پر عبور کی تعریف کی۔

آیت اللہ مسعودی خمینی، جو سالہا سال علامہ کے شاگرد رہے، انہوں نے تقریب میں بیان کیا کہ علامہ طباطبائی کے ساتھ گزارا ہوا وقت ہر پہلو سے ایک منفرد تجربہ تھا۔ انہوں نے علامہ کے قرآن اور فلسفے کے درس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کیسے کچھ اعتراضات کی وجہ سے علامہ نے عارضی طور پر درسِ فلسفہ کو بند کیا، مگر بعد میں دوبارہ شروع کیا۔

آیت اللہ مسعودی نے مزید ایک واقعہ سنایا کہ انہوں نے علامہ سے دنیا کی حقیقت پر سوال کیا، جس پر علامہ نے انہیں رات کو خواب میں دنیا کی حقیقت دکھائی۔ اس کے علاوہ، مسعودی نے علامہ کی عادت کا ذکر کیا کہ وہ بعد از نماز طویل سجدہ کرتے تھے اور حضرت یونس علیہ السلام کی دعا پڑھتے تھے۔

حجت الاسلام والمسلمین نائیجی نے کہا کہ انہوں نے علامہ کے ساتھ ایک قریبی تعلق محسوس کیا، جو شہید قدوسی کی وساطت سے قائم ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ علامہ نے طلبہ کو قرآن کریم کا ایک جزء حفظ کرنے کی تلقین کی، تاکہ اس سے دین کی محبت بڑھائی جا سکے۔

پروگرام کے اختتام پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب کا ایک کلپ بھی چلایا گیا، جس میں علامہ طباطبائی کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .