۱۹ آذر ۱۴۰۳ |۷ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 9, 2024
غزہ

حوزہ/ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک بین الاقوامی تنظیم کے امدادی کارکنوں پر حملہ کر کے متعدد افراد کو شہید کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک بین الاقوامی تنظیم کے امدادی کارکنوں پر حملہ کر کے متعدد افراد کو شہید کر دیا۔

المیادین ٹی وی چینل نے آج صبح (ہفتہ) خبر دی کہ اس حملے میں چار افراد شہید ہوئے، جن میں کم از کم دو افراد "عالمی مرکزی کچن" تنظیم کے کارکن تھے۔ یہ تنظیم غزہ کے محصور عوام کو غذائی امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حملہ جنوب غزہ کے شہر خان یونس کے شمال مشرق میں واقع "صلاح الدین" سڑک پر اس تنظیم کی امدادی گاڑی پر کیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اسرائیلی فوج نے اس بین الاقوامی تنظیم کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہو۔ رواں سال اپریل میں بھی اسرائیلی فوج نے اسی تنظیم کی ایک گاڑی پر حملہ کیا تھا، جس میں رضاکارانہ طور پر عوام میں خوراک تقسیم کرنے والے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسرائیل کے اس اقدام پر دنیا کے مختلف ممالک نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا، یہاں تک کہ کچھ ممالک نے اس جرم کے خلاف احتجاجاً اپنے سفیروں کو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں سے واپس بلا لیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .