حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول اللہ صلی الله علیه وآله:
لاَ تُدِيمُوا اَلنَّظَرَ إِلَى أَهْلِ اَلْبَلاَءِ وَ اَلْمَجْذُومِينَ فَإِنَّهُ يَحْزُنُهُمْ
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
مشکلات میں گرفتار، معذور اور جذام کے مرض میں مبتلا افراد کی طرف زیادہ دیر تک نہ دیکھو کیونکہ تمہارا ان کی طرف دیکھنا انہیں غمگین اور رنجیدہ کر دیتا ہے۔
بحارالانوار، ج 72، ص 15