ہفتہ 25 جنوری 2025 - 10:13
بتایا جائے کرم آپریشن میں کتنے قاتل پکڑے گئے؟ انجمن امامیہ بلتستان کے صدر  کا مطالبہ

حوزہ/ انجمن امامیہ بلتستان کے صدر علامہ سید باقر الحسینینے کہا کہ تین ماہ کے دوران وہاں کے شیعوں کا قتل عام کیا گیا۔ لیکن حالیہ آپریشن میں کسی ایک بھی قاتل کو نہ پکڑا جانا ان شبہات کو تقویت دیتا ہے کہ ریاستی ادارے ان واقعات میں خود ملوث ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن امامیہ بلتستان کے صدر علامہ سید باقر الحسینی نے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ کرم میں ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں اب تک کسی ایک قاتل کو پکڑا گیا ہے؟ بگن میں قتل عام کرنے والے سینکڑوں قاتلوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں تو پھر پاک فوج کے آپریشن میں کسی ایک قاتل کو پکڑا گیا ہے؟

نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین ماہ کے دوران وہاں کے شیعوں کا قتل عام کیا گیا۔ لیکن حالیہ آپریشن میں کسی ایک بھی قاتل کو نہ پکڑا جانا ان شبہات کو تقویت دیتا ہے کہ ریاستی ادارے ان واقعات میں خود ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سننے میں آ رہا ہے کہ سننے میں آ رہا ہے کہ یہاں کے پہاڑوں کو لیز پر دیا جا رہا ہے، ہم نے کئی بار کہا ہے کہ یہ سارے پہاڑ اور معدنیات ہماری ملکیت ہیں، حکومت اور اداروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلے کو بند کیا جائے ورنہ ان سب کو بھگانا ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔ لیز پر دینا ہے تو پہلے یہاں کے مقامی لوگوں کو دیا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha