حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام بارگاہ بنگال مٹیا برج غار میں انجمنِ مبارکۂ عباسیہ کے زیرِ اہتمام حضرت ابو الفضل العباس علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی، محفل کا آغاز حدیث کساء کی تلاوت سے ہوا، جس کی سعادت مولانا علی محمد لاڈلے نے حاصل کی۔

محفل کی نظامت کے فرائض جناب پرویز حسین بلیاوی نے انجام دئیے، جبکہ شیعہ یتیم خانہ کے بچوں نے بارگاہِ جناب حضرت عباس علمدار علیہ السلام میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
مولانا شیخ اختر علی نے حضرت ابو الفضل العباسؑ کی سیرتِ طیبہ پر تفصیلی خطاب کیا۔

محفل میں شعرائے کرام نے بھی حضرت عباسؑ کی شان میں اپنا اپنا کلام پیش کیا، جن سے سامعین محظوظ ہوئے۔
اس موقع پر انجمنِ عباسیہ مٹیا برج کی جانب سے بنگال کے بزرگ عالم دین، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ غلام السیدین نجفی صاحب کو ان کی دینی خدمات کے اعتراف میں سپاس نامہ اور تحائف پیش کیے گئے اور محفل میں شریک تمام شعراء اور علمائے کرام کو بھی تحائف سے نوازا گیا۔
محفل میں موجود عقیدت مندوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی اور نفیس تحائف تقسیم کیے گئے۔ محفل کے اختتام پر مؤمنین کی خدمت میں تبرک پیش کیا گیا۔
یہ بابرکت محفل حضرت عباس علیہ السلام کے فضائل اور ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی، جس میں مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔











آپ کا تبصرہ