جمعہ 30 مئی 2025 - 07:00
حقیقی مسلمان وہ ہے جو مناسب حالات فراہم ہونے پر نکاح کو تاخیر میں نہ ڈالے

حوزہ / حجت الاسلام قیصری نے کہا: عقد ازدواج کے بعد زندگی کی تمام کمیوں اور کوتاہیوں پر آنکھیں بند کر لینی چاہئے اور موجودہ حالات سے سازگاری اختیار کرنی چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت علی علیہ‌السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ازدواج کی مناسبت سے جشن کی تقریب مدرسہ علمیہ فاطمیہ محلات میں منعقد ہوئی، جس میں حوزہ علمیہ خواہران صوبہ مرکزی کے استاد حجت الاسلام قیصری نے خطاب کیا۔

انہوں نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مشہور حدیث "النکاح سنتی فمن رغب عن سنتی فلیس منی" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حقیقی مسلمان وہ ہے جو مناسب حالات فراہم ہونے پر نکاح کو تاخیر میں نہ ڈالے۔

حجت الاسلام قیصری نے کہا: نکاح سے پہلے اخلاقی، اقتصادی، سماجی اور روحی و نفسیاتی تمام پہلوؤں سے شریک حیات کو پرکھنا ضروری ہے لیکن عقد نکاح کے بعد انسان کو زندگی کی کمیوں اور کمزوریوں پر نظر بند کر لینی چاہیے اور صبر و سازگاری کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے شریک حیات کے انتخاب میں درست فیصلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: نکاح سے پہلے زندگی کے کسی بھی مرحلے پر اگر یہ محسوس ہو کہ انتخاب غلط ہے تو اس پر نظرثانی کی جا سکتی ہے اور جھجک یا شرمندگی کو خود سے دور کر دینا چاہیے کیونکہ یہ ایک طویل المدت زندگی کا فیصلہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha