حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کے رکن حجت الاسلام والمسلمین سید محمد مهدی میرباقری نے جشن میلاد پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و امام صادق علیہ السلام کے موقع پر کہا: میلاد پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و امام صادق علیہ السلام، الٰہی برکات سے بہرہ مند ہونے کا بہترین موقع ہے۔ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و اہل بیت علیہم السلام کی معرفت کی ضرورت ہے۔ معرفت کے لیے تسلیم اور تصدیق جیسے مقدمات ضروری ہیں اور اگر انسان تسلیم نہ کرے تو معرفت کے دروازے نہیں کھلتے۔
انہوں نے مزید کہا: معرفت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ابتدا سماعت اور اطاعت سے ہے۔ خداوند نے ہمیں سننے کی صلاحیت دی تاکہ ہم انبیا کی دعوت کو سن سکیں۔ جب ہم سنیں گے تو سمجھیں گے کہ انبیا درست کہتے ہیں۔ پھر اطاعت کی باری آتی ہے اور اطاعت کے ذریعے نیکی اور بھلائی کے دروازے انسان پر کھلتے ہیں۔ اس کے بعد خداوند مختلف مصیبتوں اور امتحانات کے ذریعے انسان کو پاکیزہ کرتا ہے اور پھر معرفت عطا فرماتا ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین میرباقری نے کہا: امام باقر علیہ السلام نے فرمایا کہ کوئی بندہ ولایت اہل بیت (ع) کی معرفت تک نہیں پہنچتا جب تک اس کا دل پاک نہ ہو اور یہ پاکیزگی امام کے سامنے تسلیم ہوئے بغیر حاصل نہیں ہوتی۔ جب دل پاک ہو جاتا ہے تو معرفت کے انوار اس میں جاری ہو جاتے ہیں اور امام کا نور سورج سے بھی زیادہ روشن انداز میں دل پر چمکتا ہے۔
حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقام تصور سے کہیں بالاتر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امتوں کے اعمال کے گواہ ہیں اور قیامت کے دن مقام محمود میں تمام مؤمنین کے شفیع ہوں گے۔ خداوند نے اپنے دین کو پیامبر اور اہل بیت علیہم السلام کے سپرد کیا ہے اور وہ اس الٰہی امانت کے امین ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین میرباقری نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فریضے کو "لوگوں کو تاریکیوں سے نور کی طرف نکالنا" قرار دیتے ہوئے کہا: پیامبر خاتم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تاکہ ذکر، حکمت اور حقیقی حیات کا نظام قائم کریں اور بشریت کو ظلمت کی وادی سے نور کی جانب رہنمائی فرمائیں۔









آپ کا تبصرہ