حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سولہواں مرکزی تین روزہ ”عزم تعلیم و تعمیر وطن“ کنونشن صوبۂ سندھ کے شہر سکھر میں جاری ہے؛ جس میں ملک بھر کے جعفری طلباء، سابقین، علماء اور مہمانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کنونشن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر میثمی، سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و تحصیل صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان روہڑی سید کاظم رضوی، مسئول شعبۂ تبلیغات شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ مولانا ریاض حسین روحانی، پرنسپل قرآن انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان مولانا قاری ضمیر زیدی، سابق مرکزی ناظم جعفریہ یوتھ و مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان سید اظہار بخآری، ضلع صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سکھر سید جواد حسین رضوی، ضلع جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان سکھر مولانا اختر حسین کاظم، مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان زین العابدین جعفری اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا محمد علی جروار سمیت دیگر نے شرکت کی۔









آپ کا تبصرہ