جمعرات 11 دسمبر 2025 - 08:00
آج کے نوجوان طلباء کل کے معاشرے کے علمی اور تبلیغی ذمہ دار ہیں

حوزہ / حوزہ علمیہ قم میں تعلیمی امور کے سرپرست نے کہا: آج کے نوجوان طلاب مستقبل میں ملک کے علمی، ثقافتی اور تبلیغی میدانوں کے اصل کردار ہوں گے۔ تعلیمی ابتدائی سال بنیادی علمی معلومات اور عملی مہارتیں حاصل کرنے کا سنہری موقع ہیں اور ہر طالبِ علم کو چاہئے کہ وہ آغازِ سال ہی سے اسلام اور اسلامی معاشرے کی خدمت کی سنگین ذمہ داریوں کے لیے خود کو آمادہ کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم میں تعلیمی امور کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین ہمتیان نے مدرسہ علمیہ امام حسین (ع) قم میں طلاب سے خطاب کرتے ہوئے حوزوی تعلیم کے ابتدائی مراحل کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا: علم و دانش کے میدان میں قدم رکھنا بالخصوص تعلیماتِ حوزوی کے بابرکت راستے میں، اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہر طالبِ علم بنیادی علوم کا ایک منظم اور ہدف مند ذخیرہ تیار کرے۔

انہوں نے بنیادی تعلیمی مراحل کو طلبہ کی علمی بنیادوں کی تشکیل میں انتہائی اثرگذار قرار دیتے ہوئے کہا: یہ عرصہ علومِ دینی کی تحصیل میں فیصلہ کن مرحلہ ہے۔ طلاب کو چاہئے کہ اس عرصے میں بھرپور کوشش اور دوگنی محنت کے ذریعے اپنے علمی توانائی مکمل کریں جو علومِ صرف، نحو، منطق اور بلاغت کے منظم قواعد و مبانی پر مشتمل ہوتے ہیں جنہیں جامعیت اور دقت کے ساتھ سیکھنا ضروری ہے۔

حوزہ علمیہ قم میں تعلیمی امور کے سرپرست نے کہا: محض قواعد یاد کر لینا کافی نہیں ہے بلکہ طلاب کو ان قواعد کا صحیح استعمال بھی آنا چاہئے تاکہ وہ انہیں دینی متون کے تجزیے اور فہم میں بروئے کار لا سکیں۔ مختلف متون میں قواعد کو درست طور پر منطبق کرنے کی صلاحیت ہی معارفِ اسلامی کی گہری سمجھ کا پیش خیمہ بنتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha