جمعہ 12 دسمبر 2025 - 11:29
بچے والدین کی قدر کرنا سیکھیں؛ ماں کی زحمتیں اور مشقتیں ناقابلِ بیان ہیں

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے اپنی تفسیر کے درس میں والدین کے احترام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اولاد، خصوصاً بیٹے اور بیٹیاں، ماں باپ کی بے پناہ قربانیوں اور محنتوں کو ہمیشہ پیشِ نظر رکھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے درسِ تفسیر (18 اپریل 2016) میں والدین کے احترام اور ان کی خدمت کی ضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اگرچہ گھر اور اخراجات کی ذمہ داری پدرانہ مشقت کو ظاہر کرتی ہے، لیکن حمل، ولادت، شیرخوارگی اور دودھ پلانے کے مراحل میں ماں جن سختیوں سے گزرتی ہے، وہ ایک انتہائی سخت مرحلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت اولاد کو اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ بیٹے بھی قدرشناس ہوں اور بیٹیاں بھی اس راستے کو اپنی زندگی کا حصہ سمجھیں۔ آیت اللہ جوادی آملی نے سورۂ لقمان کی آیت 14 کا حوالہ دیتے ہوئے بیان کیا کہ قرآن کریم خود ماں کی تکالیف کو نمایاں کرتا ہے:

«وَ وَصَّیْنَا الْإِنسَانَ بِوَالِدَیْهِ … حَمَلَتْهُ أُمُّهُ وَهْنًا عَلَىٰ وَهْنٍ وَفِصَالُهُ فِي عَامَيْنِ…»

یعنی ہم نے انسان کو اس کے ماں باپ کے متعلق تاکید کی ہے، اس کی ماں نے ضعف پر ضعف اٹھا کر اسے پیٹ میں رکھا اور دو برس میں اس کا دودھ چھڑانا ہے تو (انسان) میری اور اپنے ماں باپ کی شکر گزاری کرے، میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ اس قرآنی تعلیم کا مقصد یہ ہے کہ بیٹے ماں کی قدر کو سمجھیں اور بیٹیاں اس آیت سے آیینِ مادری کا درس لیں، تاکہ معاشرے میں والدین کے احترام اور ان کی خدمت کا جذبہ مضبوط ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha