اتوار 25 جنوری 2026 - 10:35
کتاب ”عقل و علم“ زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ گئی

حوزہ/عقل و علم یہ ایک نئی کتاب ہے جو اصول کافی کے باب عقل و جہل کا اُردو زبان میں ترجمہ و تفسیر ہے جسے فاضل حجت الاسلام مولانا حسین مرتضیٰ کمیل نے نہایت دل جمعی و محنت ولگن سے ایک جلد میں امامیہ دار الاشاعت سرفراز گنج لکھنؤ سے عمدہ کاغذ اور معیاری طباعت کے ساتھ شائع کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؛ عقل و علم یہ ایک نئی کتاب ہے جو اصول کافی کے باب عقل و جہل کا اُردو زبان میں ترجمہ و تفسیر ہے جسے فاضل حجت الاسلام مولانا حسین مرتضیٰ کمیل نے نہایت دل جمعی و محنت ولگن سے ایک جلد میں امامیہ دار الاشاعت سرفراز گنج لکھنؤ سے عمدہ کاغذ اور معیاری طباعت کے ساتھ شائع کیا ہے۔

یہ خبر اہل علم و دانش کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔

دور حاضر میں کہ جب اردو پڑھنے والے کم ہوتے جارہے ہیں اور قوم میں ذوق مطالعہ ناپید ہے یا پھر کتاب پڑھنے والے حضرات بھی سننے اور دیکھنے میں ذیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ایسے میں کسی علمی و حدیثی کتاب کا سلیس اردو زبان میں ترجمہ و تفسیر کرکے اسکی طباعت کرنا نہایت مشکل امر ہے۔

قابلِ تعریف ہیں مؤلف محترم جنہوں نے گویا اپنی شرعی ذمہ داری پوری کی ہے اور اردو زبان میں ایک گرانقدر علمی سرمایہ کااضافہ کرکے بقیہ اھل قلم کو بھی آئندہ علمی وتحقیقی کام کرنے کا حوصلہ دیا ہے۔

آپ اس کتاب کو اگر پڑھیں گے تو اس کے محاسن سے مستفید ضرور ہوں گے۔

ناچیز نے یہ چند سطریں اس نیت سے تحریر کی ہیں، تاکہ ارباب علم و دانش کو اس کی خبر ہو اور مؤلف محترم کے اس کارنامے کی قدر شناسی ہوسکے، ورنہ یہ کام تو اپنے مقام پر بہت بڑا ہے

والسّلام مع الاکرام سید مشاہد عالم رضوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha