ہفتہ 24 جنوری 2026 - 12:29
امریکہ و استعمار کسی کے وفادار نہیں، مولانا سید رضا حیدر زیدی

حوزہ/ حجت الاسلام سید رضا حیدر زیدی نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، استعمار اور انسانیت دشمن نہ کسی سرزمین کے وفادار ہیں اور نہ وہاں کے رہنے والوں کے وفادار ہیں، یہ صرف اپنا فائدہ چاہتے ہیں، لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اپنے ملک میں متحد رہیں، کیونکہ ملک کی عزت سے ہی ملت کی عزت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام سید رضا حیدر زیدی نے آصفی جامعہ مسجد لکھنؤ میں خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، استعمار اور انسانیت دشمن نہ کسی سرزمین کے وفادار ہیں اور نہ وہاں کے رہنے والوں کے وفادار ہیں، یہ صرف اپنا فائدہ چاہتے ہیں، لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اپنے ملک میں متحد رہیں، کیونکہ ملک کی عزت سے ہی ملت کی عزت ہے۔

سورہ آل عمران، آیت 173 "یہ وہ ایمان والے ہیں کہ جب ان سے بعض لوگوں نے کہا کہ لوگوں نے تمہارے لئے عظیم لشکر جمع کرلیا ہے، لہٰذا ان سے ڈرو تو ان کے ایمان میں اور اضافہ ہوگیا اور انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے خدا کافی ہے اور وہی ہمارا ذمہ دار ہے۔" کو ذکر کرتے ہوئے مولانا سید رضا حیدر زیدی نے فرمایا: جو اللہ پر بھروسہ کرتا ہے اور اللہ کو اپنا نگہبان مانتا ہے اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha