حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری نے آیت اللہ علی رضا اعرافی کے حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی تعلیمی و تحقیقی کمپلیکس کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا: اس کمپلیکس کے قیام کے لیے کی گئی کوششیں حوزاتِ علمیہ کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا: خوش قسمتی سے کپلیکس کے قیام کا مرحلہ نہایت باوقار انداز میں طے ہوا ہے۔ اس راستے میں جامع بالادستی دستاویزات تیار کی گئیں اور مختلف شعبوں کے لیے سنجیدہ تحولی منصوبے ڈیزائن کیے گئے نیز مطلوبہ ڈھانچہ مرتب کیا گیا۔
حوزہ علمیہ ایران کے بین الاقوامی امور کے سربراہ نے حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی تعلیمی و تحقیقی کمپلیکس کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ملک کے اندر اور باہر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ بہت اچھی گفت و شنید انجام پائی ہے جس کے نتیجے میں تعمیری روابط قائم ہوئے ہیں۔ یہ کمپلیکس حوزاتِ علمیہ کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے جو قابلِ ذکر خدمات کا باعث بن سکتا ہے۔
انہوں نے اس ادارہ کی تعلیمی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس میدان میں سابقہ تجربے کی بنا پر زبان کی تعلیم میں اب نمایاں تنوع پیدا ہو چکا ہے جس میں آن لائن ورچوئل تعلیم، حضوری تعلیم اور آف لائن طریقے شامل ہیں۔ زبان کی تعلیم کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مہارتوں کا شعبہ بھی سرگرمیوں میں شامل کیا گیا ہے جو بذاتِ خود ایک اہم سنگِ میل ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری نے مبلغین کے لیے منعقد ہونے والے کامیاب تعلیمی کورسز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان کورسز کا نتیجہ بین الاقوامی میدان میں کارآمد مبلغین کی تربیت کی صورت میں سامنے آیا اور یہ کمپلیکس اب دوبارہ اس نوعیت کے کورسز منعقد کرنے کے لیے آمادہ ہے۔
انہوں نے حوزاتِ علمیہ کے دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ وسیع تعاون کے لیے اس ادارے کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا: یہ تعاون بالخصوص مختلف سطحوں پر اور انگریزی و عربی زبانوں میں بین الاقوامی مبلغین کی تربیت کے میدان میں مزید وسعت اختیار کر سکتا ہے۔









آپ کا تبصرہ