اتوار 15 فروری 2026 - 20:58
فرخ آباد میں کربلا امام حسینؑ کو نذر آتش کرنے کا واقعہ قابلِ مذمت: مولانا سید مہدی عباس زیدی

حوزہ/ ریاست اتر پردیش کے ضلع فرخ آباد میں واقع مقدس مقام کربلا امام حسینؑ کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے پر امام جمعہ جھچوپورہ سادات، ضلع بجنور، حجۃ الاسلام سید مہدی عباس زیدی نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریاست اتر پردیش کے ضلع فرخ آباد میں واقع مقدس مقام کربلا امام حسینؑ کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے پر امام جمعہ جھچوپورہ سادات، ضلع بجنور، حجۃ الاسلام سید مہدی عباس زیدی نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کربلا امام حسینؑ ایک ایسا مقدس مقام ہے جو ہر انسان کو اتحاد، بھائی چارے اور ظلم کے خلاف قیام کا درس دیتا ہے۔ اس مقام سے نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم افراد بھی عقیدت رکھتے ہیں۔ ایسے پاک و مقدس مقام کو نذر آتش کرنا انتہائی افسوسناک اور قابلِ تشویش عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہب ہرگز آپس میں بیر رکھنا نہیں سکھاتا بلکہ محبت، رواداری اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے۔ اس طرح کی شرپسندانہ حرکات ملک کے آپسی بھائی چارے کو نقصان پہنچاتی ہیں اور چند عناصر کی جانب سے کی جانے والی یہ کارروائیاں دیش کی خوشحالی اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔

مولانا سید مہدی عباس زیدی نے کہا کہ بھارت وہ سرزمین ہے جہاں گنگا اور جمنا کی تہذیب صدیوں سے مختلف مذاہب اور ملتوں کو محبت کے دھاگے میں پروئے ہوئے ہے۔ اسی سرزمین پر کربلا جیسے مقدس مقامات موجود ہیں جو ہزاروں افراد کے عقیدت کا مرکز ہیں۔ ایسے واقعات سماجی اتحاد اور مشترکہ افکار کو مجروح کرتے ہیں۔

انہوں نے عقیدت مندوں کی جانب سے اس شرمناک واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اتر پردیش اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ ملک میں بھائی چارہ اور باہمی محبت برقرار رہے۔

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ خداوند کریم ملک ہندوستان کو دشمنوں کے شر اور فتنہ انگیزی سے محفوظ رکھے اور قوم کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو مضبوط فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha