حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دین اور ہم کی شارٹ ٹرم ریلیجس کلاسز کے الماس لیول 1 میں مولانا علی ہادی زیدی نے طلبہ کو توحید (ایکشورواد) کے ابتدائی موضوعات سے روشناس کرایا۔ اس کلاس میں استاد نے خدا کے وجود پر کیا دلائل ہیں؟ توحید کا کیا مفہوم ہے؟ خدا کے ایک ہونے کی کیا دلیل ہے؟ توحید کی کتنی اقسام ہیں؟ اور اس طرح کے دیگر سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ماہِ رمضان کے مقدس مہینے میں بچوں کو دینی تعلیم سے آگاہ کیا۔

ان کلاسز میں یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ بچوں کو صحیح دین سے روشناس کرایا جائے تاکہ وہ اپنی زندگی میں اس کی رہنمائی میں دین پر چلتے ہوئے کامیابی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔
یاد رہے کہ اس بابرکت مہینے میں دین اور ہم کی کلاسز شہر کے 6 مختلف مقامات پر منعقد کی جا رہی ہیں، یعنی 2 کلاسز گولڈن پیلس اکبری گیٹ، 2 کلاسز الماس ہال نیپئر روڈ، 1 کلاس میلان ہال درگاہ روڈ اور 1 کلاس عین کے پیلس درگاہ روڈ میں شام 8 بجے سے منعقد ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ جو حضرات ان کلاسز میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، وہ طالب علم یا مہمان کی حیثیت سے شامل ہو سکتے ہیں۔ ان کلاسز کا انعقاد عین الحیات ٹرسٹ اور شہر کی مختلف تنظیموں جن میں حیدری ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی، جامعۃ الزہرہ ، طٰہٰ فاؤنڈیشن، تنزیل اکیڈمی اور دین و زندگی کے تعاون سے اس سال کیا جا رہا ہے۔









آپ کا تبصرہ