منگل 5 مئی 2026 - 03:06
حدیث روز | تفرقہ کے نقصانات اور اتحاد و وحدت کی طاقت

حوزه/ امیرالمؤمنین حضرت علی علیه‌السلام نے ایک روایت میں تفرقہ کے نقصانات اور اتحاد و وحدت کی طاقت کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، درج ذیل روایت کتاب «شرح نہج البلاغه» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسبِ ذیل ہے:

قال علی علیه‌ السلام:

«فَإنَّ یَدَ اللّهِ عَلَی الْجَماعَةِ وَ إیّاکُمْ وَ الْفُرْقَةَ، فَإنَّ الشّاذَّ مِنَ النّاسِ لِلشَّیْطانِ، کَما أَنَّ الشّاذَّ مِنَ الْغَنَمِ لِلذِّئْبِ»

حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:

اللہ کا ہاتھ جماعت (گروہ) پر ہے لہٰذا تفرقے میں نہ پڑو کیونکہ اکیلا و تنہا شخص شیطان کے لیے آسان شکار ہے جیسے ریوڑ سے بچھڑی بھیڑ بھیڑئے کی خوراک بن جاتی ہے۔

شرح نہج البلاغه، جلد 8، ص 112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha