جمعہ 14 اگست 2026 - 19:29
آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانیؒ کی امام رضاؑ کے بارے میں خوبصورت تحریر

حوزہ/ مرحوم آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانیؒ کی حضرت امام علی بن موسیٰ الرضاؑ کے بارے میں ایک خوبصورت دست نوشتہ تحریر مرکز فقہی ائمہ اطہارؑ کی جانب سے پہلی مرتبہ شائع کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانیؒ کی حضرت امام علی بن موسیٰ الرضاؑ کے بارے میں ایک خوبصورت دست نوشتہ تحریر مرکز فقہی ائمہ اطہارؑ کی جانب سے پہلی مرتبہ شائع کی گئی ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سلام علی آل طٰہٰ و یٰسین

سلام علی آل خیر النبیین

سلام علی روضۃ صل فیہا

امام یباہي بہ الملک و الدین

مجھے اعتراف کرنا چاہیے کہ میں اس قابل نہیں کہ حضرت علی بن موسیٰ الرضا (علیه آلاف التحیه و الثنا) کے بارے میں کچھ لکھوں یا آپؑ کی کسی فضیلت کو بیان کروں۔ میں صرف ایک نکتے کی طرف اشارہ کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ تشیع کی علامت اور اس کے مظہر امام رضاؑ اور اسلامی جمہوریہ ایران میں تشیع کے نظام کی حکمرانی کے درمیان کامل ارتباط اور مکمل مناسبت پائی جاتی ہے۔

جو شخص حضرت امام رضاؑ کی امامت کو قبول کرتا ہے، وہ درحقیقت آپؑ کے بعد آنے والے ائمہ اطہارؑ کی امامت کو بھی قبول کرتا ہے۔ حقیقت میں امامی ہونے کا عقیدہ ہی حضرت امام رضاؑ کی امامت پر ایمان رکھنے میں جلوہ گر ہوتا ہے۔

اسی طرح ایران میں تشیع کے نظام کی حکمرانی اور امام رضاؑ کے وجود کے درمیان یہ مناسبت، میرے خیال میں، محض ایک اتفاق اور بے مقصد امر نہیں ہے۔

امید ہے کہ خداوند متعال امام رضاؑ کی مقدس قبر کی برکت سے ملت ایران کو محفوظ رکھے اور اس ملک میں تشیع کی حاکمیت کو ہمیشہ قائم و مستدام فرمائے۔

بحقه و بحق آبائه الطاهرین و اولاده المعصومین سیما بقیه الله تعالی فی الارض علیه و علیهم الصلوات و السلام اجمعین

محمد فاضل لنکرانی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha