حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مؤسسۃ المصطفیٰ کا 19واں سالانہ اجلاس کے دوران ادارے کے مختلف شعبہ جات کی گزشتہ ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ موجودہ حالات اور درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے تبلیغ دین اور معارف اہل بیت (ع) کی ترویج کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔
اجلاس کے اختتام پر مختلف اہم سفارشات اور تجاویز پیش کی گئیں، تاکہ مؤسسۃ المصطفیٰ تبلیغ دین اور ترویج معارف اہل بیت (ع) کے میدان میں مزید مؤثر، منظم اور نتیجہ خیز کردار ادا کر سکے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ اجلاس مؤسسۃ المصطفیٰ کے 19 سالہ علمی و تبلیغی سفر کی ایک اہم جھلک کے ساتھ ساتھ مستقبل کے سفر کے لیے نئے عزم، سمت اور اہداف کے تعین کا بھی مظہر تھا۔ اسی عظیم تبلیغی سلسلے کی ایک اہم کڑی المجیب اردو ایپلیکیشن بھی ہے، جو اردو زبان میں اہل بیت علیہم السلام کے نورانی معارف کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے دینی اور شرعی سوالات کے جوابات فراہم کرنے کی خدمت انجام دے رہا ہے۔










آپ کا تبصرہ