پیر 7 ستمبر 2026 - 21:53
جموں و کشمیر؛ مکتبِ زہراءؑ حسن آباد کی نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں اسناد تقسیم

حوزہ/المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کی جانب سے مکتبِ زہراء (س) حسن آباد ریناواری سرینگر کی اُن طالبات کے لیے اسناد ارسال کی گئیں جنہوں نے امتحانات میں نمایاں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا؛ اسناد انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر حجت الاسلام آغا سید حسن الموسوی نے ایک خصوصی تقریب کے دوران طالبات میں تقسیم کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کی جانب سے مکتبِ زہراء (س) حسن آباد ریناواری سرینگر کی اُن طالبات کے لیے اسناد ارسال کی گئیں جنہوں نے امتحانات میں نمایاں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا؛ اسناد انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر حجت الاسلام آغا سید حسن الموسوی نے ایک خصوصی تقریب کے دوران طالبات میں تقسیم کیں۔

جموں وکشمیر؛ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کی جانب سے مکتبِ زہراء کی طالبات میں تقسیمِ اسناد

اس موقع پر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی محنت، لگن اور دینی تعلیم کے حصول کے لیے جذبے کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ طالبات کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ مکتبِ زہراء اور ان کے اساتذہ کے لیے بھی باعث حوصلہ افزائی ہے۔

آغا سید حسن نے طالبات پر زور دیا کہ وہ حصول علم کے سفر کو اسی محنت اور عزم کے ساتھ جاری رکھیں اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاق، کردار اور معاشرتی ذمہ داریوں کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

جموں وکشمیر؛ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کی جانب سے مکتبِ زہراء کی طالبات میں تقسیمِ اسناد

انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے طالبات کی کارکردگی کا اعتراف ان کے لیے مزید محنت اور علمی ترقی کا محرک ثابت ہوگا۔

انہوں نے مکتبِ زہراء کے اساتذہ اور منتظمین کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ طالبات کو دینی تعلیم، اسلامی اقدار اور اخلاقی تربیت سے آراستہ کرنے کے لیے اس طرح کے تعلیمی مراکز کا کردار نہایت اہم ہے۔

تقریب میں انجمنِ شرعی شیعیان کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام سید مجتبیٰ عباس الموسوی بھی موجود تھے۔

جموں وکشمیر؛ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کی جانب سے مکتبِ زہراء کی طالبات میں تقسیمِ اسناد

انہوں نے بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی محنت اور علمی ذوق کو سراہا۔

سید مجتبیٰ عباس نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت اور عزم کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھیں اور دستیاب علمی مواقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے دینی علوم میں مزید مہارت حاصل کریں۔

جموں وکشمیر؛ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کی جانب سے مکتبِ زہراء کی طالبات میں تقسیمِ اسناد

اس موقع پر مکتبِ زہراء کے تعلیمی کردار کو بھی اجاگر کیا گیا، جو طالبات کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی اخلاق، اقدار اور کردار سازی کی تربیت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha