جمعرات 10 ستمبر 2026 - 20:52
سیرتِ نبویؐ کا حقیقی پیغام محبت، رحمت، اخلاق، ہدایت، اخوت اور انسانیت کی خدمت: مولانا سید نبی حیدر

حوزہ/مکتبِ آیت اللہ یعقوبی کے تحت امام بارگاہ قصرِ مولا نائی مزرعہ سادات، ضلع سہارنپور ہندوستان میں مدرسہ بنت الہدیٰ رجسٹرڈ ہریانہ کے زیر اہتمام صادقین کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں اہل تشیع کے علمائے کرام و شعرائے اہل بیتؑ کے ساتھ اہل سنت والجماعت کے علمائے کرام اور شعراء نے بھی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مکتبِ آیت اللہ یعقوبی کے تحت امام بارگاہ قصرِ مولا نائی مزرعہ سادات، ضلع سہارنپور میں مدرسہ بنت الہدیٰ رجسٹرڈ ہریانہ کے زیر اہتمام صادقین کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں اہل تشیع کے علمائے کرام و شعرائے اہل بیتؑ کے ساتھ اہل سنت والجماعت کے علمائے کرام اور شعراء نے بھی شرکت کی۔

اس بین المسالک شرکت نے کانفرنس کو اتحادِ بین المسلمین، اخوت اور باہمی احترام کے فروغ کا مؤثر ذریعہ بنا دیا۔

سیرتِ نبویؐ کا حقیقی پیغام محبت، رحمت، اخلاق، ہدایت، اخوت اور انسانیت کی خدمت: مولانا سید نبی حیدر

کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے جناب مولانا سید شبیہ الحسن نے نہایت خوش الحانی کے ساتھ کیا، جبکہ بارگاہِ رسالت مآبؐ میں جناب مولانا سید محمد عالم نے نعتِ رسولِ اکرمؐ پیش کی۔

اس موقع پر حجت الاسلام مولانا سید فرمان حیدر زیدی، معتمدِ دفترِ شیخ محمد یعقوبی نے سیرتِ صادقینؑ اور ان کی علمی و تربیتی خدمات کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔

انہوں نے قرآن و مکتبِ اہل بیتؑ کی تعلیمات کی روشنی میں علم، صداقت، تقویٰ، اخلاق اور کردار سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ صادقینؑ کی حیاتِ طیبہ آج کے معاشرے کی فکری و اخلاقی اصلاح کے لیے جامع رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

بعد ازاں بزمِ مدحت میں مولانا سید شاہین عباس نے منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

سیرتِ نبویؐ کا حقیقی پیغام محبت، رحمت، اخلاق، ہدایت، اخوت اور انسانیت کی خدمت: مولانا سید نبی حیدر

حجت الاسلام مولانا علی حیدر نوری منگلوری نے اپنے خطاب میں سیرتِ نبویؐ اور مکتبِ امام صادقؑ کے علمی و اخلاقی پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے علم، عمل اور حسنِ کردار کو معاشرے کی اصلاح کی بنیاد قرار دیا۔

اس کے بعد شاعرِ اہل بیتؑ جناب آصف نقوی ہلوانوی نے منظوم کلام، جبکہ حجت الاسلام مولانا سید اقلیم حیدر نجفی نے بھی منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

حجت الاسلام مولانا مرزا مناظر نجفی نے اپنے خطاب میں اتحادِ امت اور سیرتِ رسولِ اکرمؐ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رسولِ اکرمؐ کی تعلیمات امت کو جوڑنے، باہمی احترام کو فروغ دینے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے سیرتِ صادقینؑ سے عملی رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سیرتِ نبویؐ کا حقیقی پیغام محبت، رحمت، اخلاق، ہدایت، اخوت اور انسانیت کی خدمت: مولانا سید نبی حیدر

بعد ازاں مولانا سید علی مہدی نے منظوم کلام پیش کرکے دادِ تحسین حاصل کی، جبکہ اہل سنت والجماعت کے معروف شاعر جناب اشفاق گنگوہی نے بھی منظوم کلام پیش کیا۔

رسولِ اکرمؐ پوری کائنات کے لیے رحمت

کانفرنس کے اہم مقرر حجت الاسلام مولانا سید نبی حیدر، معتمدِ دفترِ شیخ محمد یعقوبی نے اپنے خطاب سے قبل تمام علمائے کرام، شعراء، معلمات، طلبہ و طالبات اور شرکائے کانفرنس کا شکریہ ادا کیا اور ان کی شرکت کو قابلِ قدر قرار دیا۔

انہوں نے قرآنِ کریم کی آیۂ مبارکہ:﴿وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ﴾ کی روشنی میں بیان کیا کہ رسولِ اکرمؐ کا وجودِ اقدس کسی ایک قوم، طبقے یا مکتبِ فکر کے لیے رحمت نہیں، بلکہ تمام عالمین کے لیے رحمت ہے۔ سیرتِ نبویؐ کا حقیقی پیغام محبت، رحمت، اخلاق، ہدایت، اخوت اور انسانیت کی خدمت ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ امتِ مسلمہ قرآن و سیرتِ رسولؐ کے اس جامع پیغام کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرکے باہمی اختلافات کو احترام، حکمت اور اخوت کے ذریعے کم کرسکتی ہے۔

علمائے کرام اور معزز شخصیات کی شرکت

صادقین کانفرنس میں حجت الاسلام مولانا سید فرمان حیدر زیدی، حجت الاسلام مولانا سید نبی حیدر، حجت الاسلام مولانا سید اقلیم حیدر نجفی، حجت الاسلام مولانا علی حیدر نوری، حجت الاسلام مولانا مرزا مناظر نجفی، حجت الاسلام مولانا سید شاندار حیدر بکنالوی، حجت الاسلام مولانا سید علی غازی، حجت الاسلام مولانا سید ماجد رضا، حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب حجت الاسلام مولانا سید فیض عباس العاملی اور حجت الاسلام مولانا سید علی مہدی سمیت متعدد علمائے کرام نے شرکت کی۔

اہل سنت والجماعت کی جانب سے جناب قاری محمد بلال صاحب اور جناب قاری محمد اسجد صاحب نے شرکت کی۔ مختلف دینی مدارس کی معلمات، مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ، مکتبِ طوبیٰ اور مدرسہ امام علی نقیؑ کے طلبہ و طالبات کے علاوہ کثیر تعداد میں مؤمنین و مؤمنات بھی شریک ہوئے۔

کتب کی رسمِ اجرا اور معلمات کی حوصلہ افزائی

کانفرنس کے اختتامی مرحلے سے قبل ’’آیت اللہ یعقوبی: حیات اور کارنامے‘‘ اور ’’مقدمۂ تفسیر من نور القرآن‘‘ کی رسمِ اجرا انجام دی گئی۔

سیرتِ نبویؐ کا حقیقی پیغام محبت، رحمت، اخلاق، ہدایت، اخوت اور انسانیت کی خدمت: مولانا سید نبی حیدر

بعد ازاں دینی و تعلیمی خدمات انجام دینے والی معلمات کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں خصوصی تحائف پیش کیے گئے۔ اسی طرح انجمنِ حسینہ کے سکریٹری جناب سید عمران علی، انجمنِ معراج المؤمنین کے سکریٹری جناب سید ملازم حسین اور انجمنِ حیدری کے سکریٹری جناب سید ضیغم عباس صاحبان کو بھی خصوصی تحائف پیش کیے گئے۔

سیرتِ نبویؐ کا حقیقی پیغام محبت، رحمت، اخلاق، ہدایت، اخوت اور انسانیت کی خدمت: مولانا سید نبی حیدر

صادقین کانفرنس کی نظامت کے فرائض حجت الاسلام مولانا سید فیض عباس العاملی نے نہایت عمدہ، شائستہ اور مؤثر انداز میں انجام دیے۔

کانفرنس نے اس پیغام کو نمایاں کیا کہ محبتِ رسولِ اکرمؐ، قرآنِ کریم کی تعلیمات اور اہل بیتِ اطہارؑ کی سیرت و تعلیمات امتِ مسلمہ کے اتحاد، اخوت اور انسانیت کی خدمت کا مشترکہ سرمایہ ہیں۔

سیرتِ نبویؐ کا حقیقی پیغام محبت، رحمت، اخلاق، ہدایت، اخوت اور انسانیت کی خدمت: مولانا سید نبی حیدر

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha