حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفد میں انجمنِ صاحب الزمانؑ کرگل لداخ کے سرپرستِ اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد رضوی، وائس چیئرمین آغا سید احمد قمی رضوی، آغا سید عباس رضوی (تیسورو)، حاجی امین (سانکوہ) اور سید روح اللہ شامل تھے۔
ملاقات میں مختلف دینی، سماجی، تعلیمی اور تنظیمی امور پر تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
وفد نے انجمنِ صاحب الزمانؑ کے زیرِ انتظام جاری مختلف اداروں اور شعبہ جات، جن میں بسیج بقیۃ اللہ، بسیج فاطمیہ، الاحسان کمیٹی، طفلانِ مسلم، دارالثقلین اور نون پبلک اسکول شامل ہیں، کی سرگرمیوں اور خدمات سے نمائندۂ ولایتِ فقیہ کو آگاہ کیا۔
حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی نے ان اداروں کی دینی، تعلیمی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے اتحادِ امت، دینی تعلیمات کے فروغ، نوجوان نسل کی صحیح تربیت اور سماجی فلاح و بہبود کے میدان میں مزید مؤثر کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
آخر میں ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی نے کرگل و لداخ کے تمام مؤمنین و مؤمنات کے نام اپنا سلام اور نیک تمنائیں پیش کیں، جبکہ امتِ مسلمہ، ملک کی ترقی اور خطۂ لداخ کے امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔









آپ کا تبصرہ