حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اژہ ای نے آج دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ میں شرکت کی اور ہندوستانی نمازیوں کے ساتھ نماز ادا کی۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ کی آمد پر دہلی کی جامع مسجد کے امام نے ان کا استقبال کیا۔

عدلیہ کے میڈیا سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اژہ ای، جو ہندوستانی حکام کی دعوت پر برکس کے عدلیہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی گئے ہیں، آج (جمعہ) نماز جمعہ کے موقع پر نماز سے پہلے تاریخی جامع مسجد کے امام کے ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالمجید حکیم الٰہی اور ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد فتح علی بھی موجود تھے۔
اس خوشگوار ملاقات کے بعد ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے دہلی کی جامع مسجد میں موجود نمازیوں سے بات چیت کی اور علاقے کے مسلمانوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ نمازیوں نے اس ملاقات کا خیرمقدم کیا اور اس کے بعد حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای نے اس تاریخی جامع مسجد میں ہندوستانی مسلمان بھائیوں کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی۔









آپ کا تبصرہ