حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز خدمات حوزہ علمیہ نے اعلان کیا ہے کہ طلبہ اور فضلا کی جانب سے نور سافٹ ویئرز کی خدمات کی فراہمی میں توسیع کے حوالے سے مسلسل درخواستوں کے پیش نظر سال 2026ء-2027ء کے لیے تین خدماتی پیکیجز خریدے گئے ہیں۔ یہ سہولت ’’سخا سسٹم‘‘ میں طلبہ کے پینل میں ’’نور پروڈکٹس‘‘ کے سیکشن کے ذریعہ تمام طلبہ کے لیے دستیاب ہے۔
نور لیب؛ ڈیجیٹل لائبریری کی ایک سالہ رکنیت
اس ڈیجیٹل لائبریری میں اسلامی علوم اور مختلف موضوعات جیسے علومِ قرآن و تفسیر، علومِ حدیث، ادعیہ و زیارات، نہج البلاغہ، فقہ، اصول، کلام و فلسفہ، اخلاق و عرفان، ادبیات و منطق، تاریخ و سیرت، جغرافیہ اور اسلامی فرق و مذاہب کے حوالے سے ہزاروں خصوصی کتب دستیاب ہیں۔
اس میں مفید تحقیقی سہولیات کے ساتھ کتب کے متنی اور تصویری نسخے دیکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
نور میگز؛ خصوصی جرائد تک ایک سالہ رکنیت
نور میگز کے ذریعہ اسلامی علوم اور انسانی علوم سے متعلق خصوصی جرائد اور مقالات کا وسیع اور مکمل ذخیرہ مختلف موضوعات کے تحت دستیاب ہے۔ جن میں قرآن و حدیث، فلسفہ، کلام و عرفان، فقہ، اصول و حقوق، کتابداری و اطلاع رسانی، نفسیات، معیشت، فنون اور انتظامی امور شامل ہیں۔
یہ مقالات مکمل تصویری اور مکمل متنی صورت میں فراہم کیے گئے ہیں اور انہیں تصویری، PDF اور متنی HTML فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
ابرِنور؛ نور سافٹ ویئرز تک ایک سالہ آن لائن رسائی
ابرِنور کے ذریعہ 250 سے زائد علمی و تحقیقی سافٹ ویئرز تک آن لائن رسائی اور ان کے استعمال کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ان سافٹ ویئرز میں ’’جامع تفاسیر‘‘، ’’جامع الاحادیث‘‘، ’’جامع فقہ‘‘، ’’جامع اصول الفقہ‘‘، ’’جامع منابع تاریخ‘‘، ’’جامع طب اسلامی‘‘کتابخانه کتب مرجع‘‘، ’’دانشنامہ علوم قرآن‘‘، ’’دانشنامہ علوی‘‘، ’’دانشنامہ اخلاق اسلامی‘‘، ’’رجال لائبریری‘‘،’’کلام اسلامی لائبریری‘‘، ’’قاموس النور‘‘، ’’درایۃ النور‘‘، ’’تراث‘‘، ’’نورالولایہ‘‘ اور دیگر علمی و تحقیقی سافٹ ویئرز شامل ہیں۔









آپ کا تبصرہ