بدھ 11 نومبر 2026 - 17:55
نجف اشرف میں علامہ شبیر حسن میثمی کا مؤسسۃ المصطفیٰ کا دورہ، علمی و تبلیغی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

حوزہ/ پاکستان کی ممتاز علمی و دینی شخصیت علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دورۂ عراق کے دوران نجف اشرف میں مؤسسۃ المصطفیٰ کا دورہ کیا، جہاں ادارے کے بانی علامہ سید رشید حسینی سے ملاقات میں علمی، تعلیمی اور تبلیغی شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے دورۂ عراق کے دوران نجف اشرف میں مؤسسۃ المصطفیٰ کا دورہ کیا اور ادارے کے بانی و حوزۂ علمیہ نجف اشرف کے استاد علامہ سید رشید حسینی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں علمی شخصیات نے دینی و تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ، معارفِ اہل بیتؑ کی ترویج اور پاکستان و عراق کے علمی و دینی اداروں کے درمیان روابط اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

نجف اشرف میں علامہ شبیر حسن میثمی کا مؤسسۃ المصطفیٰ کا دورہ، علمی و تبلیغی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

اس موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ادارہ المجیب کی علمی، تبلیغی اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور بالخصوص اردو زبان میں دینی معارف کی اشاعت اور اردو داں طبقے تک مستند اسلامی تعلیمات پہنچانے کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور شعبۂ اردو کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران جاری علمی منصوبوں اور مستقبل کی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کی۔

نجف اشرف میں علامہ شبیر حسن میثمی کا مؤسسۃ المصطفیٰ کا دورہ، علمی و تبلیغی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

یہ دورہ اور ملاقات عراق و پاکستان کے حوزوی اور دینی اداروں کے درمیان علمی روابط کے فروغ اور مشترکہ تبلیغی و تعلیمی سرگرمیوں کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha