حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت شیعہ علماء کونسل کے سینئر نائب صدر علامہ سید علی بنیامین نقوی نے حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے تنظیمی امور، عہدیداران کی ذمہ داریوں اور تنظیمی استحکام و فعالیت کے حوالے سے فکر انگیز، مدلل اور پُرجوش خطاب کیا۔

علامہ سید علی بنیامین نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ تنظیمی ذمہ داریاں محض عہدوں کا نام نہیں بلکہ ایک دینی، ملی اور اجتماعی امانت ہیں، جن کا تقاضا ہے کہ تمام عہدیداران خلوصِ نیت، باہمی اتحاد، احساسِ ذمہ داری اور عملی جدوجہد کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل وفاقی علاقہ اسلام آباد کے صدر سید جاوید حسین بخاری نے جعفریہ یوتھ کے نوجوانوں سے حلف لیا۔ بعد ازاں زون 5 کے صدر کے انتخاب کے نتیجے میں دانیال کو جعفریہ یوتھ زون 5 کا صدر منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے علمائے کرام، تنظیمی عہدیداران اور دیگر شرکاء نے نومنتخب صدر دانیال کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اجلاس میں تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے، باہمی رابطوں کو مضبوط کرنے اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائدِ محترم حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی اور سرپرستی میں تنظیمی مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔
اجلاس میں شیعہ علماء کونسل وفاقی علاقہ اسلام آباد کے عہدیداران اور دیگر احباب نے شرکت کی، جن میں مولانا مہر فرحت عباس، مولانا سید محسن عباس، مولانا سید نقی عباس ہمدانی، مولانا راجہ اشفاق حسین، حافظ عابد علی عسکری، صفت حسین، تجمل حسین شیرازی، مبشر حسین، توصیف الحسن، قنبر عباس، سید عزادار حسین، سید وسیم سجاد بخاری، محمد حسنین، محمد محسن عباس، روشن عباس، ریاض حسین بلوچ، سید کوثر حسین کاظمی، سید خالد حسین نقوی، ملک انتصار حیدر اعوان، سید محمد نوید حیدر نقوی، محمد اکرام، راجہ گلتاسب علی، دانش طوری اور غلام علی نقی شاہ، سید بنیاد گیلانی شامل تھے۔










آپ کا تبصرہ