حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے 14 نومبر 2026ء کو گجرات کی مرکزی امام بارگاہ حسینیہ میں 3 جمادی الثانی، یومِ شہادت دخترِ رسول اکرم حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء میں شرکت کی۔
مرکزی امام بارگاہ حسینیہ پہنچنے پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ضلعی رہنما عبداللہ رضا سمیت دیگر تنظیمی رہنماؤں اور امام بارگاہ حسینیہ کے عہدیداران نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا استقبال کیا۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے حبیبِ خدا، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم دختر اور مادرِ امامت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل و مناقب اور مصائب بیان کیے۔
انہوں نے دین اسلام کی رفعت و سربلندی کے لیے سیرتِ محمد و آل محمد علیہم السلام پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: جب تک مسلمان کائنات کی ان عظیم ہستیوں کی حقیقی معرفت حاصل نہیں کرتے، اس وقت تک دنیا و آخرت کی سرخروئی حاصل نہیں کرسکتے۔
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: آج بھی معرفتِ محمد و آل محمد علیہم السلام سے سرشار افراد اپنے کردار، عمل اور دینی استقامت کے ذریعہ دشمنانِ اسلام کی سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ امتِ مسلمہ کی سربلندی اور کامیابی کا راستہ بھی اسی وقت ہموار ہوسکتا ہے جب مسلمان سیرتِ نبوی اور تعلیماتِ اہل بیت علیہم السلام کو اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کا حصہ بنائیں۔

قابل ذکر ہے کہ مجلسِ عزاء کے بعد علمائے کرام کے ایک وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی، جس میں تنظیمی امور اور قومی مسائل کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔











آپ کا تبصرہ