منگل 17 نومبر 2026 - 13:55
امام جمعہ سکردو کا آیت الله العظمیٰ شیخ وحید خراسانیؒ کے سانحۂ ارتحال پر تعزیتی بیان

حوزہ/امام جمعہ سکردو حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے عالمِ تشیع کے عظیم فقیہ اور مرجعِ عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ وحید خراسانیؒ کے ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بارگاہِ امام عصرؑ، مراجعِ عظام، حوزاتِ علمیہ اور تمام محبانِ اہلِ بیتؑ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ سکردو حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے عالمِ تشیع کے عظیم فقیہ اور مرجعِ عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ وحید خراسانیؒ کے ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بارگاہِ امام عصرؑ، مراجعِ عظام، حوزاتِ علمیہ اور تمام محبانِ اہلِ بیتؑ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ وحید خراسانیؒ کی طویل علمی و تحقیقی زندگی، علومِ آلِ محمدؑ کی ترویج، حریمِ مقدس اہلِ بیتؑ کے دفاع، یتیمانِ امام زمانہؑ کی سرپرستی اور علماء و فضلاء کی تربیت کے لیے گراں قدر خدمات ہمیشہ تاریخِ حوزہ علمیہ میں یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے بالخصوص شعائرِ دینی اور عزائے صدیقۂ کبریٰ حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے احیاء کے سلسلے میں آپؒ کی خدمات کو ناقابلِ فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپؒ کا وجود ایک عظیم علمی و روحانی سرمایہ تھا اور آپؒ کا فقدان عالمِ تشیع کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

امام جمعہ سکردو نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ خداوند متعال اس فقیہِ ربانی کو جوارِ محمد و آلِ محمدؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور حوزاتِ علمیہ و ملتِ تشیع کو اس عظیم صدمے پر صبرِ جمیل عنایت فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha