حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی (رہ) تعلیمی و تحقیقی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ آیت اللہ محمود رجبی نے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی (رہ) کے جسدِ خاکی کی تشییع کے موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے اس عظیم مرجع کی شخصیت، علمی اور معنوی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور دینی اقدار کے دفاع میں ان کے نمایاں کردار پر زور دیا۔
انہوں نے اس فقیہِ اہل بیت (ع) کے علمی اور حوزوی مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ وحید خراسانی (رہ) حوزہ علمیہ قم کے ممتاز اساتذہ اور ان مراجعِ تقلید میں سے تھے جو ہمیشہ بصیرت اور اخلاص کے ساتھ مقامِ ولایتِ فقیہ اور اسلامی اقدار کی حمایت و پشت پناہی کرتے رہے۔
آیت اللہ رجبی نے تعلیماتِ اہل بیت علیہم السلام کے فروغ کے لیے مرحوم مرجع کی خصوصی توجہ کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا: انہیں خاندانِ عصمت و طہارت علیہم السلام سے خاص عشق و عقیدت تھی اور وہ اس بات کا خصوصی اہتمام کرتے تھے کہ اہل بیت علیہم السلام کی یاد اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم ہمیشہ زندہ رہیں اور ان کی حقیقت لوگوں کے سامنے بیان کی جاتی رہے۔
مجلس خبرگانِ رہبری کی مجلسِ عاملہ کے رکن نے آیت اللہ وحید خراسانی (رہ) کی بارگاہِ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام سے خصوصی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: انہیں شعائر فاطمی کے احیا اور حضرت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیاتِ مبارکہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے سے خصوصی عقیدت اور لگاؤ تھا۔










آپ کا تبصرہ