حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ وحید خراسانی (رہ) کے انتقال پر جاری ان کے تعزیتی پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُونَ
عظیم المرتبت اور دانشمند فقیہ حضرت آیت اللہ حاج شیخ حسین وحید خراسانی (طاب ثراہ) کے انتقال کی خبر موجبِ رنج و افسوس ہوئی۔
اس عالمِ ربانی نے اپنی بابرکت زندگی راہِ ولایت اور مکتبِ اہل بیت علیہم السلام کے دفاع اور مؤمنین کی رہنمائی میں گزاری۔ اسی طرح ان مقدس ہستیوں (ائمہ علیہم السلام) کے امر کو زندہ رکھنے بالخصوص معارفِ فاطمی اور علوی کے دفاع میں انہوں نے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔
ان کا پُرثمر علمی درس، ان کے زیرِ تربیت آنے والے کثیر تعداد میں شاگرد اور ان کی مختلف علمی و تصنیفی خدمات، ان کی علمی زندگی کی وہ دیرپا برکات ہیں جن کے ثمرات سے حوزہ علمیہ قم، نجف اور خراسان مستفید ہوتے رہیں گے۔
میں اس پرہیزگار فقیہ اور خاندانِ عصمت و طہارت علیہم السلام سے والہانہ محبت رکھنے والی عظیم شخصیت کے انتقال پر حضرت ولی عصر امام زمانہ (ارواحنا فداہ)، حوزہ ہائے علمیہ، ان کے معزز خاندان اور مرحوم کے مکرم فرزندان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔
بارگاہِ خداوندی میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں اپنے اولیائے الٰہی کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل عطا فرمائے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قم المقدسہ ناصر مکارم شیرازی
16 آبان 1405 ھ ش / 17 نومبر 2026ء










آپ کا تبصرہ