حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی رحلت پر حوزہ علمیہ نجف اشرف نے ایک تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔ جس کا مکمل متن درج ذیل ہے:
«إنا لله وإنا إلیه راجعون»
ہم حضرت صاحب الزمان امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور شیعہ مکتب کے مراجع عظام، بالخصوص حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی بارگاہ میں تعظیم و تسلیت پیش کرتے ہوئے، عظیم مرجع تقلید حضرت آیت اللہ شیخ حسین وحید خراسانی کے انتقال کی خبر پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ اسی طرح ان کے محترم خاندان کی خدمت میں بھی تعزیت پیش کرتے ہیں۔
حوزاتِ علمیہ نے اس عظیم عالم کی رحلت سے اپنے ایک ممتاز اور استوار علمی ستون کو کھو دیا ہے۔ وہ ایسی شخصیت تھے جو ہمیشہ حریم اہل بیت علیہم السلام کے دفاع اور ان کی مظلومیت کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں رہے بالخصوص حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت کو اجاگر کرنا ان کی نمایاں خصوصیات میں شامل تھا۔
ان کی رحلت محض ایک فرد کا فقدان نہیں بلکہ عالمِ اسلام میں علم اور حقیقت کے بیان کی راہ میں ایک عظیم نقصان ہے۔ خداوند متعال ان کی پاک روح کو انبیاء اور اولیائے الٰہی کے ساتھ محشور فرمائے۔
قابل ذکر ہے کہ مرجعِ عالی قدرِ عالمِ تشیع آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی رحلت کے موقع پر حوزہ علمیہ نجف اشرف نے اس عظیم سانحہ اور جانکاہ مصیبت کے احترام میں آج اپنے تمام دروس کی تعطیل کا بھی اعلان کیا ہے۔











آپ کا تبصرہ