حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی وفات آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی نے مندرجہ ذیل بیان جاری کیا۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نہایت رنج و غم کے ساتھ عالمِ ربانی، عظیم مرجعِ دین اور حوزہ علمیہ قم مقدسہ کے ممتاز استاد، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج شیخ حسین وحید خراسانی قدس سرہ الشریف کے ارتحال کی خبر موصول ہوئی۔
مرحوم علمی و تحقیقی میدان میں بلند مقام کے حامل تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی دینِ اسلام کی خدمت، شریعت کی ترویج اور امامت و ولایتِ اہلِ بیتِ عصمت و طہارت علیہم السلام کے دفاع میں گزاری۔ تدریس، وعظ و ارشاد اور دینی رہنمائی کے میدان میں ان کی گراں قدر خدمات نے حوزاتِ علمیہ اور عالمِ تشیع پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں، جو مدتوں یاد رکھے جائیں گے۔
اس جانکاہ سانحے پر ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت و مغفرت سے نوازے، ان کی علمی و دینی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور انہیں محمد و آلِ محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔
ہم اس عظیم مصیبت پر حضرت امام صاحب العصر والزمان ارواحنا فداہ، مراجع عظامِ تقلید، حوزاتِ علمیہ، مرحوم کے اہلِ خانہ، بالخصوص فرزندانِ گرامی، شاگردوں، عقیدت مندوں اور تمام مومنین کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ وہ تمام سوگواروں کو اجرِ عظیم عطا فرمائے، اس صدمے پر صبر و تحمل کی توفیق بخشے، امتِ مسلمہ اور حوزاتِ علمیہ کو اس عظیم علمی نقصان کا بہترین نعم البدل عطا فرمائے اور سب کو صبرِ جمیل اور حسنِ عزا کی توفیق عنایت فرمائے۔
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
6 جمادی الآخرۃ 1448ھ
سید اشرف الغروی
باب النجف، لکھنؤ، ہندوستان










آپ کا تبصرہ