منگل 17 نومبر 2026 - 06:53
خبر غم؛ فقیہِ اہل بیت (ع)، مرجعِ جہانِ تشیع آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کا انتقال

حوزہ/ دفتر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے عالمِ تشیع کے ممتاز مرجعِ تقلید اور جلیل القدر فقیہ کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے علومِ اہل بیتؑ کی ترویج، دینی شعائر کے احیا اور علما کی تربیت میں ان کی کئی دہائیوں پر محیط خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے ایک اعلامیے کے ذریعے عالمِ تشیع کے ممتاز مرجعِ تقلید، جلیل القدر فقیہ اور حوزہ ہائے علمیہ کے نامور استاد حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔

آپ نے کئی دہائیوں تک علومِ اہل بیت علیہم السلام کی تحصیل، تحقیق اور تدریس میں اپنی زندگی صرف کی اور اس دوران اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے دفاع، حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے یتیموں اور ضرورت مندوں کی سرپرستی، فاضل علما کی تربیت اور دینی شعائر کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ بالخصوص حضرت صدیقہ کبریٰ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عزاداری کے احیا اور ان کے مظلومانہ مصائب کی یاد کو زندہ رکھنے کے حوالے سے آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس عظیم سانحے پر حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، حوزہ ہائے علمیہ، مقامِ فقاہت و مرجعیت سے وابستہ شخصیات اور تمام عالمِ تشیع کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

نوٹ: آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی تشییع جنازہ، تدفین اور مجالسِ ترحیم سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha