حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے تام الاختیار نمائندے، حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد شہرستانی نے قم کے ایک اسپتال میں حاضر ہوکر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی عیادت کی۔
اس موقع پر انہوں نے آیت اللہ وحید خراسانی کے بڑے فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین محسن وحید خراسانی سے ملاقات کی اور ان کے والد کی جسمانی صحت، علاج کے مراحل اور طبی نگہداشت کی تازہ ترین صورت حال دریافت کی۔
سید جواد شہرستانی نے اس مرجع بزرگ کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے بارگاہ الٰہی میں درخواست کی کہ حضرت ولی عصر امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی دعاؤں کی برکت سے انہیں جلد صحت و عافیت عطا ہو اور یہ بزرگ فقیہ و ممتاز استاد حوزہ علمیہ اور عالم تشیع کے لیے مزید کئی برسوں تک سرچشمۂ فیض و برکت بنے رہیں۔










آپ کا تبصرہ