بدھ 18 نومبر 2026 - 14:49
مغربی بنگال میں چار ہزار عزاداروں کا جلوسَ اور مجلسَ فاطمی (س)

حوزہ/ مغربی بنگال کے ناریکل بیریا میں شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے تاریخی جلوسِ فاطمی کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، شعرا اور سیکڑوں خواتین سمیت بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع شمالی ۲۴ پرگنہ کے مرکزی کربلا، واقع گاؤں ناریکل بیریا میں شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے کربلا کمیٹی کے زیرِ اہتمام امسال بھی ایک تاریخی جلوسِ فاطمی کا انعقاد کیا گیا۔

مغربی بنگال میں چار ہزار عزاداروں کا جلوسَ اور مجلسَ فاطمی (س)

مجلس کا آغاز مولانا حیدر علی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مولانا زین الاسلام نے تمہیدی خطاب کیا۔ اس کے بعد مولانا غفران زیدی نے مجلس سے خطاب کیا۔ جلوس کے راستے میں مولانا ڈاکٹر زین العابدین (مقیم نیپال) اور مولانا علی نقی نے جامع تقاریر کیں، جب کہ مرکزی مجلس سے زعیمِ حوزہ علمیہ اہل بیتؑ ہوگلی حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید محسن رضا عابدی نے خطاب کیا۔ کربلا میں مختلف انجمنوں کی جانب سے موکبِ فاطمی برپا کیے گئے۔ اس جلوسِ فاطمی میں مغربی بنگال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، شعرا اور دیگر سرکردہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

مغربی بنگال میں چار ہزار عزاداروں کا جلوسَ اور مجلسَ فاطمی (س)

اس موقع پر تقریباً آٹھ سو خواتین نے بھی مجلس میں شرکت کرکے اپنی عقیدت و وابستگی کا اظہار کیا۔ پروگرام کے منتظمین اور بنگالی شیعوں نے اس مقدس مذہبی پروگرام کے انعقاد اور انتظامات میں تعاون پر پولیس انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha