جمعرات 19 نومبر 2026 - 00:41
پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان سے فلسطینی رہنماؤں کے وفد کی ملاقات؛

پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے

مسئلہ فلسطین کا پائیدار اور منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق تلاش کیا جائے، علامہ ڈاکٹر محمد راغب نعیمی

حوزہ / حماس کی قیادت سے تعلق رکھنے والے فلسطینی رہنماؤں کے ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی۔ جس میں فلسطین کی تازہ ترین صورتِ حال، فلسطینی عوام کو درپیش انسانی بحران، اسرائیلی جارحیت اور مسئلہ فلسطین کے سیاسی و انسانی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وفد میں فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر مروان ابو راس، فرینڈز آف فلسطین پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلال استل، عالمی اتحاد برائے نصرتِ القدس و فلسطین کے نمائندے ڈاکٹر زیاد ابو زید اور شیخ محمود الشوبکی شامل تھے جبکہ وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں حماس کے دفتر کے نمائندہ رضوان آفریدی بھی موجود تھے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کونسل کے ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر غلام دستگیر شاہین اور سینئر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد بھی موجود تھے۔

پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے

ملاقات کے دوران علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے قومی اور اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا: پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینی قوم کے جائز حقوق، حقِ خودارادیت اور ایک آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کا مؤقف اس حوالے سے واضح ہے اور وہ ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقِ آزادی اور اپنی آزاد ریاست کے قیام کے مطالبے کی حمایت کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا: مسئلہ فلسطین کا پائیدار اور منصفانہ حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اصولوں کے مطابق تلاش کیا جانا چاہیے۔ فلسطینی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، اس لیے عالمی برادری کو مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر فلسطینی وفد کے نمائندہ افراد نے فلسطین کی موجودہ صورتِ حال اور فلسطینی عوام کے نقطۂ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا: مسئلہ فلسطین محض ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ ایک قوم کے حقِ آزادی، خودمختاری اور اپنی سرزمین پر حقِ ملکیت کا بنیادی مسئلہ ہے۔

پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے

انہوں نے کہا: فلسطینی عوام نے اپنی سرزمین اسرائیل کے حوالے نہیں کی بلکہ اسرائیلی قبضہ اور جبری بے دخلی فلسطینی المیہ کی بنیادی وجوہات ہیں۔ وفد کے اراکین نے اسرائیلی جارحیت، مسلسل فوجی کارروائیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بے گھر ہونے والے خاندانوں اور شہری آبادی کو درپیش سنگین مشکلات پر بھی روشنی ڈالی۔

فلسطینی رہنماؤں نے کہا: مسئلہ فلسطین کا حقیقی اور دیرپا حل فلسطینی قوم کی مکمل آزادی، خودمختاری اور اپنے وطن پر جائز حقوق کی بحالی میں مضمر ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ، بالخصوص پاکستان سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے اور فلسطین کی آزادی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

قابل ذکر ہے کہ وفد کے اراکین نے فلسطینی کاز کے لیے پاکستانی عوام کی مسلسل حمایت اور یکجہتی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت اور عالمی سطح پر ان کی آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

ملاقات کے اختتام پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے فلسطینی وفد کے اراکین کو کونسل کی منتخب مطبوعات پیش کیں جبکہ فلسطینی وفد کی جانب سے چیئرمین کونسل اور ڈائریکٹر جنرل ریسرچ کو فلسطینی شالیں بھی بطورِ ہدیہ پیش کی گئیں۔

پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے

پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha