جمعرات 15 اکتوبر 2026 - 22:34
اسلامی نظریاتی کونسل کا 247واں اجلاس، علامہ سید افتخار حسین نقوی کی شرکت

حوزہ / ڈاکٹر راغب نعیمی کی صدارت میں منعقدہ اسلامی نظریاتی کونسل کے 247ویں اجلاس میں شرعی، قانونی، مذہبی اور سماجی امور کا جائزہ لیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی نظریاتی کونسل کا 247واں اجلاس چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں کونسل کے تمام اراکین نے شرکت کی جبکہ بعض اراکین ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے بھی شرکت کی اور ایجنڈے میں شامل مختلف اہم امور پر ہونے والی بحث میں حصہ لیا۔

اجلاس کے دوران متعدد شرعی، قانونی، مذہبی اور سماجی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ ایجنڈے میں توہینِ مذہب سے متعلق قوانین، ٹرانس جینڈر ایکٹ، وفاقی شرعی عدالت کے فیصلوں، اسلامی قوانین کے نفاذ، تعلیمی و مذہبی امور اور دیگر اہم قومی و شرعی معاملات سے متعلق نکات شامل تھے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا 247واں اجلاس، علامہ سید افتخار حسین نقوی کی شرکت

اجلاس میں اراکین نے زیرِ بحث امور پر اپنی آراء پیش کیں اور متعلقہ قانونی و شرعی پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

علامہ سید افتخار حسین نقوی نے بھی اجلاس کی کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے ایجنڈے میں شامل معاملات پر ہونے والی بحث میں شرکت کی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا یہ اجلاس ملک میں قوانین کو اسلامی تعلیمات اور شرعی اصولوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے کونسل کی آئینی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے سلسلے کی ایک اہم کڑی تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha