جمعہ 20 نومبر 2026 - 00:43
دشمن نے ایرانی قوم کی استقامت اور ثابت قدمی کو ہلکے میں لیا اور منہ کی کھائی

آیت اللہ اعرافی کا بوسنیا کے ممتاز علمی و فکری شخصیات سے خطاب:

دشمن نے ایرانی قوم کی استقامت اور ثابت قدمی کو ہلکے میں لیا اور منہ کی کھائی

ہم تمام مظلوموں کے حامی ہیں۔ ہم ہرگز جنگ، نزاع اور مذہبی فسادات کے خواہاں نہیں اور نہ ہی کسی ظلم کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں

حوزہ / آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا: ہم بلقان و بوسنیا کے عالم اسلام، امت مسلمہ اور ایران کے درمیان روابط کی بنیادوں کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان روابط کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ڈھانچہ موجود ہے اور ہم اپنے تجربات کے وسیع ذخیرے کے ساتھ اس راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلی کمیٹی کے رکن و مدیر حوزہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے امام شہید (رہ) کی یاد میں بنیاد ملاصدرا میں منعقدہ ایک تقریب میں بوسنیا کی علمی و فکری ممتاز شخصیات کے اجتماع سے خطاب کیا۔

انہوں نے امام شہید (رہ) کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مقاومتی محاذ کے دلیر کمانڈروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا: ہم بلقان و بوسنیا کے عالم اسلام، امت مسلمہ اور ایران کے درمیان روابط کی بنیادوں کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان روابط کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ڈھانچہ موجود ہے اور ہم اپنے تجربات کے وسیع ذخیرے کے ساتھ اس راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

مدیر حوزہ علمیہ نے گزشتہ دو جنگوں کے بعد نظام اسلامی کے نتائج اور کامیابیوں کو ناقابلِ تصور، ناقابلِ پیش گوئی اور معجزانہ قرار دیتے ہوئے کہا: نہ دشمنوں کو اور نہ ہی دوستوں کو یہ تصور تھا کہ اس غیر مساوی جنگ میں امت مسلمہ کو ایسی فتح حاصل ہوگی۔ ہم نے صدرِ اسلام کی جنگوں بالخصوص بدر، احد اور خیبر سمیت دیگر معرکوں میں حاصل ہونے والی نصرتِ الٰہی کو اپنے پورے وجود کے ساتھ محسوس کیا۔

دشمنوں نے ایرانی قوم کی استقامت اور ثابت قدمی کو ہلکے میں لیا اور منہ کی کھائی

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے کہا: صرف ایک دن اور ایک رات کے اندر تمام کمانڈروں اور رہبرِ انقلاب کو شہید کر دیا گیا اور ہم نے ایک ہمہ گیر اور وحشیانہ جنگ کا سامنا کیا۔ اگر کوئی دوسرا ملک اس صورت حال سے دوچار ہوتا تو وہ بکھر جاتا۔ پہلی اور دوسری عالمی جنگوں کے دوران بھی بعض ممالک کو ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ مختصر مدت میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے۔

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا: ہمارے دشمن دنیا کی جدید ترین فوجی طاقتوں سے لیس تھے اور پوری دنیا کی حمایت بھی انہیں حاصل تھی لیکن ہمارے ساتھ اللہ تعالیٰ، ایک بیدار قوم اور وہ تعلیمات تھیں جو ہم نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا سے سیکھی تھیں۔ ہماری قوم نے اپنے کمانڈروں، رہبر اور حکام کے شانہ بشانہ 250 راتوں تک اپنا کردار ادا کیا اور یہی ایرانی قوم کی استکباری دشمنوں کے مقابلے میں کامیابی کا راز بھی ہے۔

انہوں نے کہا: تمام بین الاقوامی شخصیات ایران اور اس کی طاقت کو دیکھ کر حیران تھیں۔ دشمن نے دو مرتبہ مذاکرات کی میز سے اٹھ کر تمام اصولوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی کی لیکن یہ اسلام، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، واقعۂ عاشورا اور امت مسلمہ کی پوشیدہ طاقت تھی جس کی بدولت کامیابی حاصل ہوئی۔ شاید آج ہم اس طاقت کی قدر و اہمیت کو پہلے سے زیادہ بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔

دشمنوں نے ایرانی قوم کی استقامت اور ثابت قدمی کو ہلکے میں لیا اور منہ کی کھائی

آیت اللہ اعرافی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کو دنیا کے تمام مظلوموں کی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا: ہمارا تعلق کسی بھی دین یا مذہب سے ہو، ہم تمام مظلوموں کے حامی ہیں۔ ہم جنگ، نزاع اور مذہبی جھگڑوں کے خواہاں نہیں، لیکن قوموں اور انسانوں کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور ظلم کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا: دشمن یہ نہیں جانتا تھا کہ ایرانی قوم حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی پیروکار ہے، جنہوں نے اسیری کے عالم میں بھی اپنے دشمن کو مغلوب کیا تھا۔ ہم بھی حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے اس ولولہ انگیز فرمان کو اپنا شعار بناتے ہیں: «فَکِد کَیْدَکَ وَاسْعَ سَعْیَکَ وَنَاصِبْ جُهْدَکَ فَوَاللهِ لَا تَمْحُو ذِکْرَنَا وَلَا تُمِیتُ وَحْیَنَا» ترجمہ: ’’اپنی تمام سازشیں کرلو، اپنی پوری کوشش اور اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر ڈالو، خدا کی قسم! تم نہ ہمارا ذکر مٹا سکتے ہو اور نہ ہماری وحی کو ختم کرسکتے ہو۔‘‘

دشمنوں نے ایرانی قوم کی استقامت اور ثابت قدمی کو ہلکے میں لیا اور منہ کی کھائی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha