جمعرات 29 اکتوبر 2026 - 04:27
اسلام مسلمانوں کی عزت و سربلندی چاہتا ہے / باعزت زندگی ذلت و خواری کے ساتھ زندگی گزارنے سے بہتر ہے

حوزہ / امام جمعہ اصفہان نے کہا: اصفہان میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد نے شہر گرگاب کے امام جمعہ، شہداء کے اہل خانہ اور علمائے کرام سے ملاقات میں شہداء کی قربانیوں، ملکی سلامتی، دفاعی صلاحیتوں اور جہاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر اصفہان کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ طباطبائی نژاد نے ایامِ شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے شہادت کو ایک الٰہی نعمت قرار دیا، جس کے حصول کے لیے اہلیت اور شایستگی ضروری ہے۔

انہوں نے ایران کی دفاعی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اگر آٹھ سالہ دفاعِ مقدس کے دوران ایران کے پاس آج جیسی میزائل قوت ہوتی تو جنگ بہت کم وقت میں ختم ہو جاتی۔

آیت اللہ طباطبائی نژاد نے قرآن کریم کی آیت «وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: دفاعی آمادگی اور جذبۂ جہاد دشمن کے مقابلے میں مؤثر دفاع کی قوت پیدا کرتے ہیں۔

اصفہان کے امام جمعہ نے جنگ میں اخلاقی اصولوں کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا: ایران نے دفاعِ مقدس اور حالیہ جنگوں کے دوران دشمن کے مذہبی مراکز، اسپتالوں، اسکولوں، یونیورسٹیز اور رہائشی مکانات کو نشانہ نہیں بنایا۔

اسلام مسلمانوں کی عزت و سربلندی چاہتا ہے / باعزت زندگی ذلت و خواری کے ساتھ زندگی گزارنے سے بہتر ہے

انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو ملکی سلامتی کی مضبوط بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا: شہداء کے ایثار نے دفاعی امور کو تقویت دی اور دشمن کو ایرانی سرزمین پر زمینی حملے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

آیت اللہ طباطبائی نژاد نے امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی روایات کی روشنی میں جہاد کو بہترین اعمال میں شمار کرتے ہوئے کہا: اسلام مسلمانوں کی عزت و سربلندی چاہتا ہے اور باعزت زندگی ذلت و خواری کے ساتھ زندگی گزارنے سے بہتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دشمن کو سمجھنا چاہیے کہ ایران کے دفاع میں عوام بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور افراد و کمانڈروں کو نشانہ بنانے سے عوام کی حمایت اور دفاعی عزم ختم نہیں ہو سکتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha