ایم ڈبلیو ایم
-
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے تحت ڈھاڈر بولان بلوچستان میں اسٹڈی سرکل کا انعقاد:
آئمہ اطہار علیہم السلام کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، صدر مجلس علمائے شیعہ بلوچستان
حوزه/ مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان بلوچستان کی طرف سے مرکزی امام بارگاہ ڈھاڈر میں کتاب" ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد" سے متعلق اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔
-
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا سانحہ پاراچنار کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ:
پاراچنار میں علم کے چراغ جلانے والوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ سانحہ پارہ چنار استاتذہ کے بہمانہ قتل عام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں جامع مسجد اثنا عشریہ G-6-2 کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے دہشت گردی کے خلاف شدید نعرہ بازی اور احتجاج کیا۔
-
معاشرے میں علم کی روشنی پھیلانے والوں کو قتل کرنا ابوجہل اور ابو لہب کے پیروکاروں کا فعل ہو سکتا ہے، سائرہ ابراہیم
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبۂ خواتین کی رہنما نے پارا چنار واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں علم کی روشنی پھیلانے اور محبت کا درس دینے والوں کو قتل کرنا ابوجہل اور ابو لہب کے پیروکاروں کا فعل ہو سکتا ہے۔
-
علامہ مقصود ڈومکی کی جانب سے بچوں میں ہدیہ عید الفطر
حوزه/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی کی جانب سے ایک سو ضرورت مند اور یتیم بچوں اور بچیوں میں عید گفٹ تقسیم کئے گئے۔
-
غاصب اور ناجائز ریاست اسرائیل کا زوال انتہائی قریب ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر جاری جارحیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اور ناجائز ریاست اسرائیل کا زوال انتہائی قریب ہے۔
-
علامہ مقصود علی ڈومکی کا مدرسہ شریکۃ الحسین (ع) کا دورہ اور طالبات میں درس اخلاق
حوزه/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے رانی پور پہنچ کر ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم خیر پور علامہ صفدر علی ملاح، ضلعی نائب صدر ضمیر حسین اور ضلعی سیکرٹری برادر فدا حسین سولنگی سے ملاقات کی ہے۔
-
سابق صوبائی وزیر قانون آقا رضا مراد جمالی کا دورہ بلوچستان؛ مستحقین میں امدادی اشیاء کی تقسیم
حوزه/ سابق صوبائی وزیر قانون اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما آقا سید محمد رضا ایک روزہ دورے پر ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئے ہیں۔
-
ایم ڈبلیو ایم نصاب کمیٹی کے سربراہ کی وزیر تعلیم گلگت بلتستان سے ملاقات:
متنازعہ نصاب تعلیم سے متعلق پاکستان کے کروڑوں شہریوں کو شدید تحفظات ہیں: علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم اور نصاب تعلیم کمیٹی کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر تعلیم راجہ محمد اعظم سے ملاقات کی ہے۔
-
مولانا غلام عباس جعفری (مریدکے) کے انتقال پر علمائے پاکستان کا اظہارِ تعزیت
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین ضلع شیخوپورہ کے رہنما اور جماعت کے بانی رکن مولانا غلام عباس جعفری (مرید کے) قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔
-
آیت اللہ محمدی رے شہری کی رحلت پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری و دیگر ایم ڈبلیو ایم قائدین کا اظہار افسوس
حوزہ/ قائدین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ تمام عالم تشیع آیت الله محمدی رے شہری کے انتقال پر ملال پر سوگوار ہے ،ان کا انتقال ملت تشیع کے لئے عظیم صدمہ ہے ،تمام ملت اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے حضور تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
-
پوری دنیا میں آگ و خون کا امریکی خطرناک کھیل جاری ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا: امریکہ کی شرپسندانہ حکمت عملی نے پرامن ممالک کو بھی تباہی میں دھکیل دیا ہے۔امریکہ خطے کو عدم استحکام کا شکار کرکے چین کا راستہ روکنا چاہتا ہے۔ طاقت کی منتقلی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے پوری دنیا میں آگ و خون کا امریکی خطرناک کھیل جاری ہے۔اس ساری صورتحال میں حکومت اور قوم کو بابصیرت اور دانشمندانہ انداز فکر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔وسط ایشیا کی ریاستوں کو اس مسئلے کا مل کر حل نکالنے کے لیے سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔
-
گلگت بلتستان کی عوام پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ، آغا علی رضوی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ کا کہنا تھا کہ یہاں کی عوام پاک فوج اور تمام ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یہاں کے عوام پاکستان کی سالمیت کے لئے ہر طرح کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔
-
سابق صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان:
سیاسی جماعتیں انتخابی عمل کے دوران ہونے والی تلخیاں بھلا کر عملی خدمت کریں، حجۃ السلام سید احمد رضوی
حوزہ/ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے سابق صدر حجۃ السلام سید احمد رضوی نے گلگت بلتستان میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں انتخابی عمل کے دوران ہونے والی تلخیاں بھلا کر عملی خدمت شروع کریں۔
-
ڈی جی خان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہدائے وڈانی امام بارگاہ کی گیارہویں برسی، ہزاروں لوگ شریک
حوزہ/ برسی کے اجتماع سے خطاب میں رہنمائوں نے کہا کہ اس سال چہلم امام حسین علیہ السلام یزیدیت کی عبرتناک شکست کا اعلان ہوگا، ملک بھر میں عزادار یزیدی کردار کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان میں نکلیں گے، اُنہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ہماری عظیم قوت اور طاقت کا نام ہے جس سے ہر دور کا یزید خائف رہا ہے۔
-
پاکستان میں تکفیریت کے مقابلے کیلئے ایم ڈبلیوایم قم کے تحت علماء و طلاب کا مشاورتی اجلاس
حوزہ/ قم المقدسہ: پاکستان میں تکفیریت کے مقابلے کیلئے ایم ڈبلیوایم کے تحت فاضل علماء و طلاب کے مشاورتی میٹنگ کی تفصیلی رپورٹ۔
-
ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی اسرائیل نامنظور احتجاجی ریلی
حوزہ/ جو مسلم حکمران صیہونیت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں، وہ مسلمانوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، انہیں اپنے مذموم مقاصد میں شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
-
حیدرآباد، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ایام عزا اور عزاداری کے تعلق سے پریس کانفرنس
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم ضلع حیدرآباد کی جانب سے عزاداران سیدالشھداء امام حسین علیہ السلام کے تعلق سے اور ایام عزا کے مسائل سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔