۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
فیلم/ فرصت آزمون الهی اربعین
دنیائے اسلام کا اتحاد شیطان اور فتنہ گروں کے لیے ڈراؤنا خواب ہے

حوزہ / مولوی شیرزاد ایزدی نے کربلائے معلیٰ میں زائرین اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے : عالم اسلام کا اتحاد شیطان اور فتنہ گرو ں کے لیے ڈراؤنا خواب ہے۔

انہوں نے کہا: ہم سب ایک امت اور ایک دن سے ہیں اور دین اسلام میں فرقہ پرستی اور گروہ بندی اس دین کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ کردستان کے اہلسنت عالم دین مولوی شیرزاد ایزدی نے کربلا ئےمعلی میں زائرین اربعین حسینی(علیہ السلام) کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے اربعین سید الشہداء کے موقع پر مسلمانوں کے کربلا میں عظیم اجتماع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جس طرح انسان کے جسم کو خوراک کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح انسان کی روح کو بھی خوراک کی ضرورت ہے اور یہ خوراک اہل بیت علیہم السلام کے جوار سے میسر ہوتی ہے۔

مولوی شیرزاد ایزدی نے مزید کہا: کربلائے معلی میں مسلمانوں کے اس عظیم اجتماع کے دنیا والوں کے لئے بہت سارے پیغامات ہیں۔ لیکن زائرین اباعبداللہ الحسین(علیہ السلام) کے اس کروڑوں کے اجتماع کا دنیا والوں کے لئے سب سے بڑا پیغام دنیائے اسلام کا اتحاد ہے۔

انہوں نے کہا: عالم اسلام کا اتحاد شیطانی طاقتوں اور فتنہ گروں کے لئے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: ہم سب ایک دین اور ایک امت سے ہیں۔ اس دین میں فرقہ پرستیاں اور گروہ بندیاں صرف اس دن مقدس پر کاری ضرب لگا سکتی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .